’فلسطین کی حمایت اور ڈریسنگ روم میں اسلامی ماحول کے سبب رضوان کی کپتانی گئی‘، راشد لطیف کا حیرت انگیز دعویٰ

راشد نے رضوان کو ونڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر کہا کہ ’’انھوں نے فلسطین کا جھنڈا اٹھا لیا تو کیا انھیں کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا۔ ایسا لگ رہا ہے اسلامی ملک میں غیر اسلامی کرکٹ کپتان بنائیں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>محمد رضوان، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/TheRealPCB">@TheRealPCB</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

یک روزہ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو ہٹا کر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کیے جانے کی ایک حیرت انگیز وجہ سامنے آئی ہے۔ سابق پاکستانی کرکٹر راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت کرنے کے عوض رضوان اپنی کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انھوں نے اس معاملہ میں اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’انھوں نے (رضوان نے) فلسطین کا جھنڈا کیا اٹھا لیا، تو کیا انھیں کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا۔ ایسا رجحان بن رہا ہے کہ آپ اسلامی ملک میں غیر اسلامی کرکٹ کپتان بنائیں گے۔‘‘

راشد لطیف نے اس فیصلہ کے پیچھے مائک ہیسن کا ہاتھ بتایا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ہیڈ کوچ مائک ہیسن کو ڈریسنگ روم کے اندر مذہبی سرگرمیاں پسند نہیں تھیں۔ راشد سوالیہ انداز میں کہتے ہیں کہ ’’اس فیصلہ کے پیچھے مائک ہیسن کا ہی ہاتھ ہے، ہے نہ؟ انھیں ڈریسنگ روم میں یہ کلچر پسند نہیں ہے۔ ان کی 6-5 لوگوں کی ٹیم ہے۔ ڈریسنگ روم سے آخر ایسے کلچر کو کیسے باہر کیا جا سکتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’انضمام الحق، سعید انور اور جب ثقلین مشتاق ٹیم میں تھے، ہمیں ان چیزوں سے کبھی کوئی فرق نہیں پڑا۔‘‘


واضح رہے کہ پاکستان کے پاس اب 3 الگ الگ فارمیٹ میں 3 الگ کپتان ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کر رہے ہیں، جو فی الحال جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہیں۔ شاہین آفریدی کو وَنڈے ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا ہے، اور ٹی-20 ٹیم کی ذمہ داری سلمان آغا کو ملی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔