رشبھ پنت میں ’بہترین‘ کھلاڑی بننے کی صلاحیت: گنگولی

سابق ہندستانی کپتان سورو گنگولی نے ہندوستان کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز جیت کی تعریف کی ہے اور نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت کے مستقبل میں بہترین کارکردگی کی توقع کا اظہار کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکتہ: سابق ہندستانی کپتان سورو گنگولی نے ہندوستان کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز جیت کی تعریف کی ہے اور نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت کے مستقبل میں بہترین کارکردگی کی توقع کا اظہار کیا ہے۔

پنت نے اگست میں انگلینڈ دورے میں ڈیبو کیا تھا اور اس کے بعد سے نو میچوں میں دو سنچری بنا چکے ہیں۔ وہ آسٹریلیا میں چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں بھی چتیشور پجارا (521 رن) کے بعد 350 رنز بنا کر دوسرے بہترین اسکورر رہے۔ سڈنی میں انہوں نے ڈرا آخری میچ میں ناٹ آؤٹ 159 رن بنائے تھے۔

21 سال کے پنت نے بلے سے ہی متاثر نہیں کیا بلکہ اس سیریز میں وکٹ کے پیچھے اپنی وكٹ كيپنگ سے بھی ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 20 کیچ لپک کر کسی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہکیچ لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گنگولی نے پنت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں پنت زبردست کھلاڑی بنیں گے۔ انہوں نے موجودہ سیریز میں حیرت انگیز مظاہرہ کیا اور مستقبل میں بھی وہ چمكیں گے۔

ہندستانی ٹیم کی آسٹریلوی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز جیت میں پنت کی شراکت بھی اہم رہی۔ سابق کپتان نے کہاکہ یہ شاندار جیت رہی۔ چتیشور پجارا اور جسپريت بمراه نے غیر معمولی کرکٹ کھیلا۔ انہوں نے میچ میں 400 سے 600 تک رن بنائے جو اہم رہا۔ بمراه اور پجارا نے تو کمال کر دیا۔

ہندستان اور آسٹریلیا اب تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں کھیلے گی جس کا پہلا میچ 12 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔