بلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تو نتیجہ کچھ اور ہوتا: کوہلی

انگلینڈ کے ہاتھوں ملی ہار کے بعد ہندوستانی کپتان وارٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ٹیم اگر بلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہر کرتی تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہو سکتا تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

برمنگھم: آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں انگلینڈ کے ہاتھوں ملی ہار کے بعد ہندوستانی کپتان وارٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ٹیم اگر بلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہر کرتی تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہو سکتا تھا۔ واضح رہے کہ ہندوستان کو اتوار کے روز عالمی کپ کے 38ویں میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 31 رنوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ وہ (انگلینڈ کے کھلاڑی) ایک وقت 360 کے نزدیک جا رہے تھے لیکن ہم نے انہیں پہلے ہی روک دیا۔ اگر ہم بلے کے ساتھ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔ میرا خیال ہے کہ جب رشبھ پنت اور ہاردک پانڈیا کریز پر موجود پر تھے تو اس وقت ہمارے پاس موقع تھا لیکن ہم نے لگاتار وکٹ کا گنوانا جاری رکھا، جس کی وجہ سے بڑے اسکور حاصل نہیں کیا جا سکا۔ اس جیت کا پورا کریڈٹ انگلینڈ کو جاتا ہے۔


میزبان انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوور میں ساتھ وکٹ پر 337 رنوں کا اسکور بنایا اور پھر ہندوتان کو 50 اوورں میں 5 کٹ پر 304 رنوں تک محدود رکھا۔ سال 1992 کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا جب عالمی کپ کے کسی میچ میں انگلینڈ نے ہندوتان کو مات دی ہے۔

کپتان نے کہا، ’’مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ایم ایس دھونی نے باؤنڈری حاصل کرنے کے لئے حقیقت میں سخت محنت کی لیکن حریف ٹیم کے گیندبازوں نے بہتر گیندبازی کی۔ اب ہمیں اگلے میچ کے بارے میں سوچنا ہوگا اور اس میں سدھار کرنا ہوگا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔