رانچی ٹیسٹ: ہندوستان کی بہترین گیندبازی، لنچ تک انگلینڈ کی نصف ٹیم آؤٹ

اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے آکاش دیپ کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ کے پہلے دن جمعہ کو لنچ تک انگلینڈ کے 112 رن پر پانچ وکٹیں حاصل کر لی ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آوازبیورو

رانچی: اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے آکاش دیپ کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ کے پہلے دن جمعہ کو لنچ تک انگلینڈ کے 112 رن پر پانچ وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ سیریز میں ٹیم انڈیا کو فی الحال 2-1 سے برتری حاصل ہے۔

ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے جیک کرولی اور بین ڈکٹ کی اوپننگ جوڑی نے سست آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 47 رنز جوڑے۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ہندوستانی تیز گیند باز آکاش دیپ نے 10ویں اوور میں بین ڈکٹ کو جورل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر انگلینڈ کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے اولی پوپ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ آکاش نے 12ویں اوور میں جیک کرولی کو 42 رنز پر آؤٹ کر کے ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔


آر اشون نے جونی بیرسٹو کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ وہیں جڈیجا نے کپتان بین اسٹوکس کو تین رنز پر آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ انگلینڈ نے لنچ تک پانچ وکٹوں پر 112 رنز بنا لیے ہیں۔ جو روٹ 16 اور بین فاکس ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے پہلے سیشن میں آکاش دیپ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ آر اشون اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ہندوستانی ٹیم اس وقت سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ یہ میچ جیت کر ہندوستانی ٹیم سیریز 3-1 سے جیتنا چاہے گی۔جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کمپلیکس میں ہندوستانی ٹیم کا اب تک کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ ٹیم نے یہاں اب تک دو ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں بھارت نے ایک میچ جیتا ہے اور دوسرا میچ ڈرا ہوا ہے۔

اس سے قبل سیریز میں ہندوستان کو حیدرآباد میں پہلے ٹیسٹ میں قریبی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن اس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کو وشاکھاپٹنم اور راجکوٹ میں دو میچوں میں شکست دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔