’دادا‘ یعنی سورو گانگولی پر مبنی فلم سے رنبیر کپور کی ہو سکتی ہے چھٹی، نئے اداکار کا نام آیا سامنے

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے اس فلم کو لے کر اپنی رضامندی تقریباً ظاہر کر دی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ آیوشمان کھرانہ بھی ایک بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔

سورو گانگولی، تصویر آئی اے این ایس
سورو گانگولی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

انڈین کرکٹ میں ’دادا‘ کے نام سے مشہور سورو گانگولی کا شمار عالمی کرکٹ کے عظیم کپتانوں میں کیا جاتا ہے۔ ان کی زندگی پر ’بایوپک‘ یعنی فلم بنانے کا تذکرہ طویل وقت سے چل رہا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا نام سامنے آ رہا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ وہ گانگولی پر بننے والی فلم میں اہم کردار نبھا سکتے ہیں۔ حالانکہ اب جو خبر سامنے آئی ہے اس میں رنبیر کپور کے نام پر شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

دراصل ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی جگہ پر اداکار آیوشمان کھرانہ کو اس کردار کے لیے فلمساز نے تقریباً فائنل کر لیا ہے۔ اس بایوپک کی ہدایت کاری کو لے کر بھی تقریباً سب کچھ طے ہو چکا ہے۔ سپراسٹار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ رجنی کانت اس فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ داری سنبھالنے والی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گانگولی کی بایوپک کو لے کر گزشتہ کافی وقت سے اس فلم سے جڑے لوگ آیوشمان کھرانہ سے بات چیت کر رہے تھے۔ خبروں کے مطابق اس بات چیت میں تقریباً سب کچھ طے ہو چکا ہے۔ اب صرف اس فلم کے ایگریمنٹ پر دستخط کرنا ہی باقی ہے۔


بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے اس فلم کو لے کر اپنی رضامندی تقریباً ظاہر کر دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آیوشمان کھرانہ بھی ایک بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ بہرحال، اس فلم سے متعلق سبھی چیزیں فائنل ہونے کے بعد فلم میکرس شوٹنگ شروع کرنے سے پہلے سورو گانگولی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ پھر سبھی چیزوں کو لے کر آفیشیل اعلان کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سورو گانگولی نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کے بعد انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سربراہ کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ اتنا ہی نہیں، ابھی وہ آئی پی ایل فرنچائزی دہلی کیپٹلز کے لیے ڈائریکٹر آف کرکٹ کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */