آئی پی ایل: حیدرآباد کے سامنے ’پلے آف‘ کا دعوی مضبوط کرنے کا چیلنج

اتار چڑھاو سے گزر رہی سنرائزرس حیدرآباد کی ٹیم ہفتہ کو جے پور میں گھریلو ٹیم راجستھان رائلس کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ وہ پلے آف کے لیے دعوی مضبوط کر سکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جے پور: انڈین پریمیئر لیگ میں اتار چڑھاو سے گزر رہی سنرائزرس حیدرآباد کی ٹیم ہفتہ کو جے پور میں گھریلو ٹیم راجستھان رائلس کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی کوشش کرے گی تاکہ وہ پلے آف کے لیے اپنا دعوی مضبوط کر سکے۔

حیدرآباد کو گزشتہ میچ میں چنئی سپرکنگس کے ہاتھوں چھ وکٹ سے شکست کھانی پڑی تھی جس کے بعد وہ ٹیبل میں 10 میچوں میں پانچ جیت اور پانچ ہار کے ساتھ 10 پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر ہے۔ اگرچہ ٹیم کو ٹاپ چار میں رہنے کے لئے بھی اب اگلے میچوں میں اچھی کارکردگی کرنا ہوگی۔ اس کو مشکل ٹکر کنگز الیون پنجاب سے مل رہی ہے جو اب اسی کی مانند 10 پوائنٹس لے کر پانچویں نمبر پر ہے۔

دوسری طرف راجستھان کی حالت خراب ہے اور 11 میچوں میں سات ہارنے کے بعد وہ آٹھ پوائنٹس لے کر ساتویں نمبر پر کھسک گئی ہے۔ اگرچہ راجستھان ابھی اپوزیشن ٹیموں کے حساب کو خراب کر سکتی ہے۔ اس کی بھی کوشش رہے گی کہ وہ باقی تمام میچ جیت کر اپنی آخری توقعات برقرار رکھے۔ راجستھان نے گزشتہ میچ میں کولکاتا نائٹ رائڈرس کو دلچسپ میچ میں تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔ راجستھان کی ٹیم کے لئے اب کرو یا مرو کی حالت ہے اور اس کی کوشش اپنے میدان میں جیت کی تال کو برقرار رکھنے کی ہوگی۔ ٹیم نے گزشتہ میچ میں کولکاتا کے خلاف کمال کا مظاہرہ کیا تھا جس میں 17 سال کے ریان پراگ کی 31 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں سے سجی 47 رنز کی اننگز اہم تھی۔ اس میچ میں پراگ ٹاپ اسکورر رہے تھے جبکہ جوفرا آرچر نے آخری گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے جڑتے ہوئے ٹیم کو جیت دلائی تھی۔


اجنکیا رہانے کے بعد اب اسٹیون اسمتھ کے ہاتھوں میں راجستھان کی کپتانی آ گئی ہے اور وہ ٹیم کو واپس جیت کی پٹری پر لانا چاہتے ہیں۔ آسٹریلیا کی عالمی کپ ٹیم کا حصہ اسمتھ نے اب تک 10 میچوں میں 297 رن بنائے ہیں جبکہ رہانے اور جوس بٹلر 352 اور 311 ٹیم کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ اس کے علاوہ سنجو سیمسن بھی بڑے اسکورر ہیں۔

مین آف دی میچ رہے ورون آرون، تھامس اور جے دیو انادكٹ اچھے بولر ہیں لیکن انہیں حیدرآباد کو روکنے کے لئے کفایتی بولنگ کرنی ہوگی۔ بین اسٹوکس اور آرچر کے وطن واپس لوٹنے کے بعد لیام لوگسٹون اور ایشٹن ٹرنر کی واپسی کی امید ہے۔

دوسری طرف حیدرآباد کیلئے سرفہرست چار میں رہنے کا چیلنج ہے اور پچھلا میچ ہارنے کے بعد اس پر نفسیاتی دباؤ بھی ہوگا۔ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ڈیوڈ وارنر (10 میچوں میں 574 رنز) اور جانی بيرسٹو (445) دونوں ٹیم کے ٹاپ اسکورر ہیں اور وہ بھی ورلڈ کپ کے سبب وطن واپس آ رہے ہیں۔

ایسے میں اب کپتان کین ولیمسن کے لیے بھی ان کی جگہ بھرنے کے لئے اچھا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ ولیمسن چنئی کے خلاف میچ میں نہیں کھیلے تھے لیکن ان کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں واپسی کی توقع ہے۔ ردھمان ساہا کے وکٹ کیپر کے طور پر واپسی کی امید ہے جو دیپک ہڈا یا یوسف پٹھان کی جگہ لے سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Apr 2019, 7:10 PM