برسبین ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہونے سے آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ کو کروڑوں کا نقصان

کرکٹ آسٹریلیا کی ریفنڈ پالیسی کے مطابق اگر 15 اوور سے کم کا کھیل ہوتا ہے تو شائقین کو ٹکٹوں کا پورا پیسہ لوٹایا جاتا ہے، پہلے دن کا کھیل ختم ہونے سے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گابا کے میدان میں بارش، تصویر 'ایکس'&nbsp;<a href="https://x.com/thecricketgully">@thecricketgully</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بارڈر-گاوسکر ٹرافی 25-2024 کا تیسرا میچ 14 دسمبر سے شروع ہوا جو برسبین کے گابا کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہو گیا، جس سے آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پورے دن صرف 13 اعشاریہ 2 اوور کا ہی کھیل ممکن ہو سکا۔ اس دوران گابا ٹیسٹ کے پہلے دن صبح سے ہی 30 ہزار 145 شائقین میدان پر جمع ہو گئے تھے، لیکن بارش نے میچ کا مزہ کرکرا کر دیا۔

بارش کی وجہ سے آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ کو بڑے اقتصادی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چونکہ اسٹیڈیم میں سبھی ٹکٹ فروخت ہو گئے تھے، لیکن کرکٹ آسٹریلیا کی ریفنڈ پالیسی کے مطابق اگر 15 اوور سے کم کا کھیل ہوتا ہے تو شائقین کو ٹکٹوں کا پورا پیسہ واپس کیا جاتا ہے، پہلے دن کا کھیل ختم ہونے سے کرکٹ آسٹریلیا کو ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ اگر بارش نے 10 گیند اور کھیل کی اجازت دی ہوتی تو کرکٹ آسٹریلیا اس بڑے نقصان سے بچ سکتا تھا لیکن خراب موسم نے ان کے لیے مشکلیں کھڑی کر دیں۔ اس طرح آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ کو 10٫6 لاکھ روپے فی گیند، 30٫3 لاکھ روپے فی رن اور 64٫4 لاکھ روپے فی اوور کا خسارہ ہوا۔


میچ دیکھنے آئے ہزاروں شائقین مایوس ہوکر لوٹ گئے۔ گابا اسٹیڈیم میں موجود فینس کھیل شروع ہونے کا کافی انتظار کر رہے تھے لیکن آخرکار بارش نے انہیں میچ کا لطف اٹھائے بغیر لوٹنے پر مجبور کر دیا۔ تقریباً 40 ملی میٹر بارش نے کھیل کو پوری طرح سے برباد کر دیا تھا۔ یہ نہ صرف فینس کے لیے بلکہ کرکٹ آسٹریلیا کے لیے بھی بڑا جھٹکا ثابت ہوا۔ ایک طرف جہاں کھیل شائقین کے خواب ٹوٹ گٓئے وہیں سی اے کو کروڑوں روپے کے منافع سے ہاتھ دھونا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔