جے شاہ کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کریں گے راہل دراوڑ

بی سی سی آئی کے صدر اور 1983 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی راجر بنی اس میٹنگ میں موجود نہیں ہوں گے کیونکہ وہ بیرون ملک میں ہیں، حالانکہ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہو سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل دراوڑ، تصویر یو این آئی</p></div>

راہل دراوڑ، تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

ممبئی: ہندوستانی مرد کرکٹ ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ اتوار کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ سے ملاقات کریں گے تاکہ ٹیم کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے، اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کرک بز نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین چیتن شرما کو بھی یہاں ہونے والی میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں رواں سال ہندوستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 پر بات چیت کا امکان ہے۔

بی سی سی آئی کے صدر اور 1983 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی راجر بنی اس میٹنگ میں موجود نہیں ہوں گے کیونکہ وہ بیرون ملک میں ہیں، حالانکہ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہو سکتے ہیں۔ میٹنگ میں ہندوستانی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جاسکتا ہے، حالانکہ بی سی سی آئی کے اعلیٰ افسران ٹیم کی حالت کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، تاکہ ہندوستان ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ بی سی سی آئی کے اعلیٰ افسران کوچ دراوڑ اور کپتان روہت شرما کی حمایت کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔