راہل ڈراوڑ نے باضابطہ طور پر ٹیم انڈیا کے کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈراوڑ نے کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دی ہے جبکہ وی وی ایس لکشمن نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے چیف کے عہدے کے لیے درخواست دی ہے۔

راہل دراوڑ، تصویر آئی اے این ایس
راہل دراوڑ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دبئی: ہندوستان کے سابق کپتان راہل ڈراوڑ نے باضابطہ طور پر ٹیم انڈیا کے کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈراوڑ نے کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دی ہے جبکہ وی وی ایس لکشمن نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے چیف کے عہدے کے لیے درخواست دی ہے۔

رہل ڈراوڑ اس وقت بنگلورو میں این سی اے ہیڈکوارٹر میں بطور چیف تعینات ہیں۔ اس سے پہلے، آئی پی ایل 14 کے فائنل کے علاوہ میڈیا نے خبر دی تھی کہ رہل ڈراوڑ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے پر متفق ہوگئے ہیں۔


ذرائع نے بتایا کہ وکرم راٹھور بیٹنگ کوچ کے طور پر برقرار رہیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور صدر سورو گنگولی نے ڈراوڑ کو کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لئے منایا۔ موجودہ کوچ روی شاستری کی میعاد موجودہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتھ ختم ہو جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔