گیند پر تھوک کا استعمال ممنوع قرار دیا جانا پاگل پن: ڈیوڈ وارنر

دیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ مجھے یہ فیصلہ کرنا حماقت لگ رہا ہے کہ آپ تھوک کا استعمال نہیں کرسکتے لیکن آپ گیند کو پکڑ سکتے ہیں اور پسینے والے ہاتھ سے دوسری چیزیں بھی کرسکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ملبورن: آسٹریلیا کے دھماکہ خیز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے تناظر میں آئی سی سی کے احتیاط کا جائزہ لیتے ہوئے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو حماقت قرار دیا ہے۔ وارنر نے اس متعلق ضابطوں میں مزید تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس صورتحال میں ہیں جب ہر ایک کے لئے یہ نیا تجربہ ہوتا ہے۔ ان پیرامیٹرز کو صحت کی وجوہات کی بناء پر واضح طور پر رکھا گیا ہے اور ظاہر ہے کہ ہمیں ان قوانین پر عمل کرنا ہے۔ یہ دلچسپ ہے اور یقینی طور پر یہ مختلف ہونے جا رہا ہے۔

وارنر نے کہا کہ میرے خیال میں اگر آپ گیند پر تھوک کا استعمال نہیں کرسکتے ہیں لیکن پھینک سکتے ہیں، اسے پکڑسکتے ہیں، کسی دوسرے کھلاڑی کو دے سکتے ہیں، ایسی صورتحال میں آپ کی ہتھیلیوں میں جسم کے کسی اور حصہ سے زیادہ پسینہ آتا ہے۔ میں صحت کے میدان میں تعلیم یافتہ نہیں ہوں لیکن مجھے یہ فیصلہ کرنا حماقت لگ رہا ہے کہ آپ تھوک کا استعمال نہیں کرسکتے لیکن آپ گیند کو پکڑ سکتے ہیں اور پسینے والے ہاتھ سے دوسری چیزیں بھی کرسکتے ہیں۔ یہ مضحکہ خیز ہے لیکن یہ خوشگوار بات ہے کہ وہ چمک کے لئے کچھ خاص قسم کے مصنوعی مواد کے استعمال کی اجازت دے رہے ہیں جس سے وائرس کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */