دوسرا ٹی-20: ٹیم انڈیا کے نوجوان کھلاڑیوں کو دکھانا ہوگا دم

ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے پہلے ٹی-20 مقابلے میں کافی مایوس کیا جبکہ 37 سال کے سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر / @BCCI
user

یو این آئی

آکلینڈ: ہندوستانی ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ٹوئنٹی -20 سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں انہوں نے خاصا مایوس کیا اور ہندستان کو اپنے ٹوئنٹی -20 تاریخ کی سب سے بڑی شکست کھانی پڑ گئی۔

ہندستان کو تین میچوں کی سیریز کے جمعہ کو ہونے والے دوسرے میچ میں واپسی کرنی ہے تو اس کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم نے ویسا مظاہرہ نہیں کیا جیسی اس سے امید کی جا رہی تھی۔ ہندستانی ٹیم ون ڈے سیریز 4-1 سے جیت کر ٹوئنٹی -20 سیریز میں اتری اور پہلے ہی میچ میں اسے 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندستان کی اس فارمیٹ میں رنز کے لحاظ سے یہ سب سے بڑی شکست ہے۔

ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے اس مقابلے میں کافی مایوس کیا جبکہ 37 سال کے سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے۔ شکھر دھون نے 29، وجے شنکر نے 27 اور كرنال پانڈیا نے 20 رن بنائے لیکن جب ٹیم 200 سے اوپر کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہو تو ٹیم کو بڑی شراکت کی ضرورت ہوتی ہے اور ہندستانی اننگز میں ایک بھی بڑی شراکت نہیں بن پائی۔

خود کپتان روہت شرما ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دھونی کے جانشین کہے جا رہے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت چار رن ہی بنا سکے۔ ٹیم میں شامل تیسرے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک پانچ رن پر نمٹ گئے۔ آل راؤنڈر ہردک پانڈیا چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ نے چھ وکٹ پر 219 رن کا مضبوط اسکور بنایا، جس کے جواب میں ہندستانی ٹیم 19.2 اوور میں 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندستان نے بلے بازی اور گیند بازی دونوں ہی شعبوں میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندستان کی فیلڈنگ میں بھی کارکردگی خراب رہی۔ کیوی ٹیم کی جانب سے طوفانی 84 رن بنانے والے اوپنر ٹم سفرٹ کو ان 17 رن کے اسکور پر دو بار جین دان ملا۔
سفرٹ کو ان 17 رن کے اسکور پر پہلے دھونی نے وکٹ کے پیچھے اور پھر کارتک نے جیون دان دیا۔ سفرٹ نے ان زندگی کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی پہلی ٹوئنٹی -20 نصف سنچری بنا ڈالی۔ اس سے پہلے ان کا سب سے زیادہ اسکور ناٹ آؤٹ 14 رن تھا۔

ہندوستانی گیند بازوں نے بھی کافی ناقص گیند بازی کی اور جم کر رن لٹايے۔ ہردک پانڈیا نے 51 رن پر دو وکٹ، بھونیشور کمار نے 47 رن پر ایک وکٹ، خلیل احمد نے 48 رن پر ایک وکٹ، كرنال پانڈیا نے 37 رن پر ایک وکٹ اور يجویندر چہل نے 35 رن پر ایک وکٹ لیا۔ تینوں تیز گیند بازوں کے مقابلے دونوں اسپنروں كرنال اور چہل کی کارکردگی بہتر رہی۔ روہت کو دوسرے میچ میں چائنامین بولر کلدیپ یادو کو آزمانا چاہئے جنہیں کھیلنے میں کیوی بلے باز پریشانی محسوس کرتے ہیں۔

ٹیم کو اگر غیر ملکی زمین پر سیریز جیت کا چوکا لگانا ہے تو اسے دوسرے میچ میں واپسی کرنی ہوگی۔ ہندستان نے آسٹریلیا میں ٹوئنٹی -20 سیریز ڈرا کھیلی تھی اور ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ ہندستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز 4-1 کے بڑے فرق سے جیتی اور اس سیریز کو جیتنے کے لئے اس آخری دونوں میچ جیتنے ہوں گے اور اس مہم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا اہم کردار رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔