سوریہ کمار کی بیٹنگ کے قائل ہوئے کپل دیو، کہا- ایسا کھلاڑی صدی میں ایک بار پیدا ہوتا ہے

کپل دیو نے سوریہ کمار کی بلے بازی کی مہارت کا موازنہ سچن تندولکر، ویو رچرڈز، ویراٹ کوہلی، رکی پونٹنگ جیسے عظیم کھلاڑیوں سے کیا ہے۔

سوریہ کمار، تصویر آئی اے این ایس
سوریہ کمار، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

راجکوٹ میں سری لنکا کے خلاف سوریہ کمار یادو کی شاندار اننگز سے حیران، 1983 کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کپل دیو نے ان کی بلے بازی کی مہارت کا موازنہ سچن تندولکر، ویو رچرڈز، ویراٹ کوہلی، رکی پونٹنگ جیسے عظیم کھلاڑیوں سے کیا ہے۔

سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی۔20 میچ میں یادو نے سری لنکا کے خلاف صرف 51 گیندوں پر 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کو پانچ وکٹوں کے نقصان پر 228 کا بڑا اسکور بنانے میں مدد کی، جس کے بعد گیند بازوں نے مہمانوں کو صرف 137 رنز پر ڈھیر کر دیا۔


انھوں نے کہا کہ بعض اوقات میرے پاس الفاظ کی کمی ہوتی ہے کہ ان کی اننگز کو کیسے بیان کروں۔ جب ہم سچن تندولکر، روہت شرما، ویراٹ کوہلی کو دیکھتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے کہ ایک دن کوئی ایسا کھلاڑی ہوگا جو ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ وہ بھی اس فہرست کا حصہ ہے۔

کپل دیو نے کہا کہ "بھارت میں یقیناً بہت ٹیلنٹ ہے اور وہ جس طرح کی کرکٹ کھیلتا ہے، وہ لیپ فائن لیگ کے اوپر شاٹ مارتا ہے، پھر اس سے بولر خوفزدہ ہو جاتا ہے کیونکہ وہ کھڑے ہو کر مڈ آن اور مڈ وکٹ پر چھکا لگاتا ہے"۔ یہی شاٹ گیند بازوں کی لائن اور لینتھ میں خلل ڈالتا ہے اور سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ آگے کی حکمت عملی کیا بناؤں میں نے ڈی ویلیئرز، ویوین رچرڈز، سچن، ویراٹ، رکی پونٹنگ جیسے عظیم بلے باز دیکھے ہیں لیکن بہت کم لوگ اتنی صفائی سے گیند کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ سوریہ کمار یادو کو سلام۔ ایسے کھلاڑی صدی میں ایک بار آتے ہیں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔