پنک بال ٹیسٹ: انگلینڈ کے کپتان روٹ حالات سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم

روٹ کا کہنا ہے کہ پنک بال ٹیسٹ تیزگیند بازوں اور انگلینڈ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ روٹ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ احمدآباد کی پچ پر کچھ مخصوص حالات میں اسپن گیندبازوں کو بھی مدد ملے گی۔

جو روٹ، تصویر آئی اے این ایس
جو روٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

احمد آباد: انگلینڈ کے اسٹار بلے باز اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ہندوستان کے ساتھ احمدآباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں بدھ سے شروع ہونے والے تیسرے پنک بال ٹیسٹ کے سلسلے میں کہا ہے کہ پنک بال ٹسٹ میں حالات سے فائدہ اٹھانا انگلینڈ کا مقصد ہے۔ انگلینڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ انھیں یقین ہے کہ پنک بال ٹیسٹ تیزگیند بازوں اور انگلینڈ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ روٹ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ احمدآباد کی پچ پر کچھ مخصوص حالات میں اسپن گیند بازوں کو بھی مدد ملے گی۔

روٹ نے تیسرے ٹسٹ سے پہلے ورچوئل کانفرنس میں کہا، ہم سیریز میں ابھی ایک۔ایک کی برابری پر ہیں۔ ہمارے نقطہ نظر سے یہ ایک اچھی صورتحال ہے۔ یہ ٹیسٹ تمام کھلاڑیوں کے لئے دلچسپ ہونے والا ہے۔ برصغیر میں ہندوستان کے خلاف کھیلتے ہوئے آپ گیند کے اسپن ہونے کی امید کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ کچھ حالات میں ایسا ہوگا لیکن اگر حالات تیزگیند بازی کے لئے سازگار ہیں تو یہ انگلینڈ کی صورتحال جیسا ہوگا جو ہمارے حق میں ہونا چاہیے۔ ساری بات ان صورتحال کو سنبھالنے کے اوپر ہے جن کا ہم گیند کے ساتھ فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے۔


روٹ نے کہا، "اگر ہم کچھ کرنا چاہیں گے تو، یہ ایڈیلیڈ میں ہندوستان کے اس میچ جیسا ہوگا، جس میں وہ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے، لیکن اس کے لئے ہمیں مناسب حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا ہوگا، بیچ بیچ میں ہندوستانی بلے بازوں پر دباؤ بنانا ہو گا، اچھی لائن پر گیندبازی کرنی ہوگی اور دفاعی شاٹس کو چیلنج دینا ہوگا۔ ہندوستان کی ٹیم کا 36 رن پر آل آوٹ ہمارا فوکس ہوگا کیونکہ یہ ہندوستانی ٹیم کے لئے فکر کی بات ہوگی اور اس کے دماغ میں کہیں نہ کہیں یہ بات چل رہی ہوگی۔

روٹ نے پہلے دو ٹسٹ میں دونوں ٹیموں کی جیت میں ٹاس کو اہم بتائے جانے پرردعمل ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹاس کے بغیر مہمان ٹیم کے کپتان کو کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں بلے بازی یا گیند بازی کرنے کا فیصلہ کرنے کی منظوری دیئے جانے کی بات کو مسترد کردیا۔ اس بیچ روٹ نے یہ تصدیق کی کہ اب تک دورے میں موجود کرس ووکس تیسرے ٹسٹ کے ختم ہونے کے بعد انگلینڈ لوٹیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔