پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش پر غور و خوص جاری: کرکٹ آسٹریلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلوی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مثبت جواب سامنے آیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا پاکستان کی جانب سے کی گئی پیشکش پر غور کر رہا ہے اور دورہ پاکستان کے لئے مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کا آخری دورہ مارک ٹیلرکی قیادت میں 1998 میں کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارچ میں دو ون ڈے میچ لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

پاکستانی حکام نے انٹرنیشنل ٹور کے لئے اعلی سطح کی سیکورٹی کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 20سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے کی راہ ہموار ہونے لگی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلوی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مثبت جواب سامنے آیا ہے۔ آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے رابطے پر نرم جواب دیتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے 20 سال میں پہلی مرتبہ دوبارہ پاکستان میں کھیلنے کے لیے اپنے دروازے تھوڑے کھول دیے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ سے پہلے متحدہ عرب امارات میں 5 ایک روزہ میچوں کی سیزیز طے ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے 2 ون ڈے میچ پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال مارچ میں ون ڈے میچ کھیلنے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پی سی بی اور پاکستانی حکومت کرکٹ ٹیموں کے دورے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو بہتر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں اور اسٹاف کی سیکیورٹی اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔