کرکٹ عالمی کپ کے فائنل کے دوران میدان میں داخل ہوا فلسطین حامی، بمباری بند کرنے کی اپیل

گراؤنڈ میں داخل ہونے والے شخص نے فلسطین کے جھنڈے والا ماسک پہنا ہوا تھا اور اس کی شرٹ پر انگریزی میں ’اسٹاپ بمبنگ فلسطین‘ یعنی ’فلسطین پر بمباری بند کرو‘ کی عبارت درج تھی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آوازبیورو

احمد آباد: انڈیا کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کو چند لمحوں کے لیے روکنا پڑا، کیونکہ ایک فلسطین حامی میدان میں داخل ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری فائنل میچ کے 14ویں اوور کے دوران ایک شخص میدان میں آ گیا اور کھیل کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق ’ایک غیر متعلقہ شخص گراؤنڈ میں آ گیا۔ اس کے بعد چند لمحوں کے لیے میچ روک دیا گیا۔ گراؤنڈ میں داخل ہونے والے شخص نے فلسطین کے جھنڈے والا ماسک پہنا ہوا تھا اور اس کی شرٹ پر انگریزی میں ’اسٹاپ بمبنگ فلسطین‘ یعنی ’فلسطین پر بمباری بند کرو‘ کی عبارت درج تھی۔


تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شخص وراٹ کوہلی کے بہت قریب کھڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شخص نے وراٹ کوہلی کو گلے بھی لگایا۔ اس کے بعد چند ہی لمحوں میں فلسطین کے حامی تماشائی کو پولیس اور سکیورٹی اہلکار اپنی تحویل میں لے کر گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔