ایشین گیمز کے  لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، بابر اور رضوان کے ساتھ ساتھ شاہین کی بھی چھٹی

پاکستانی ٹیم میں آکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود کو شامل کیا گیا ہے، حالانکہ ان چاروں نے پاکستان کے لیے ایک بھی بین الاقوامی ٹی-20 مقابلہ نہیں کھیلا۔ صاحب زادہ فرحان کو کپتان بنایا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>بابر اعظم اور رضوان خان، تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @TheRealPCB</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جاپان کے آئیچی-ناگویا میں ستمبر-اکتوبر میں کھیلے جانے والے ایشین گیمز 2026 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں 4 ایسے کھلاڑیوں کو موقع ملا ہے، جنھوں نے اب تک ٹی-20 انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا ہے۔ یہ کھلاڑی عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود ہیں۔

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کپتانی صاحب زادہ فرحان کو سونپی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب فرحان کسی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ عبدالصمد کو نائب کپتان بنایا گیا ہے، جنھوں نے اب تک 5 ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ حالانکہ انھوں نے گزشتہ سال مارچ کے بعد اس فارمیٹ کا کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ ٹیم میں عثمان خان کو وکٹ کیپر کے طور پر موقع دیا گیا ہے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے بڑے نامون کو جگہ نہیں ملی ہے۔ شاداب خان کو بھی اس ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جو کہ بہترین آل راؤنڈر تصور کیے جاتے ہیں۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ نئے کھلاڑیوں سے سجی پاکستانی ٹیم ایشین گیمز میں کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

پاکستانی ٹیم: صاحب زادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرافات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، صوفیان مقیم، عثمان خان۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔