پاکستانی ٹیم 101 رن پر ڈھیر، سری لنکا جیتا

سری لنکا نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 165 رن کا اسکور بنایا۔ اوپنر دانشكا گناتلكا نے 38 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رن بنائے جبکہ اوشكا فرنانڈو نے 33 اور بھانوكا راج پکشے نے 32 رن بنائے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لاہور: سری لنکا نے اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان کو 101 رنز پر ڈھیر کر کے اپنا پہلا ٹی -20 مقابلہ 64 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

سری لنکا نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 165 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ اوپنر دانشكا گناتلكا نے 38 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رن بنائے جبکہ اوشكا فرنانڈو نے 33 اور بھانوكا راج پکشے نے 32 رن بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 37 رن پر تین وکٹ لئے۔

پاکستان کی ٹیم اس کے جواب میں 17.4 اوور میں 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان سرفراز احمد نے 24 اور افتخار احمد نے 25 رن بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے 21 رن پر تین وکٹ اور اسر واڈانا نے 11 رن پر تین وکٹ لئے۔ گناتلكا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی20 میچ میں سری لنکا کے 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا۔ پانچویں اوور میں پاکستان کے 3 کھلاڑی صرف 22 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل ایک بار پھر شائقین کو مایوس کر گئے، احمد شہزاد 4 اور عمر اکمل صفر پر چلتے بنے جب کہ بابر اعظم 13 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

افتخار احمد اور سرفراز احمد نے تیسری وکٹ کے لئے 46 رنزجوڑے جس کے بعد افتخار رن آؤٹ ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمد25 رنز کی سلو اننگز کھیل کر بولڈ ہوگئے۔ عماد وسیم بھی صرف 7 رنز بنا کر رنجیتھا کے ہاتھوں پویلین لوٹے، آصف علی بھی صرف 6 رنز بنا سکے۔ فہیم اشرف کی اننگز 8 رنز پر تمام ہوئی۔ شاداب خان 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل مہمان ٹیم کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ گناتلکا نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ وہ شاداب خان کا شکار بنے۔ اوشکا فرنانڈو33 رنز کی باری کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ راجا پکشے 22 گیندوں پر32 رنز بنا کر حسنین کے یارکر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، شناکا 17 رنز اسکور کر کے حسنین کا دوسرا شکار بنے۔ جے سوریہ اگلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے جس کے ساتھ ہی حسنین نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر165رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لئے 166رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے اس سے پہلے سری لنکا سے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-0 سے جیتی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Oct 2019, 8:16 PM
/* */