پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کو انگلینڈ کی خشک وکٹوں سے امید

یاسر شاہ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف اگلے ماہ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی گگلی اور بیٹنگ پر کام کررہے ہیں، امید ہے کہ انگلینڈ میں خشک وکٹیں ان کے گگلی کیلئے مدد گار ثابت ہوں گی۔

تصویر سوشل میڈیا، ٹویٹر
تصویر سوشل میڈیا، ٹویٹر
user

یو این آئی

پاکستان کے اسپنر یاسر شاہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے دوران خشک پچوں سے وکٹ حاصل کرنے کے لئے پر امید ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس سے انہیں انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے خلاف بولنگ میں مدد ملے گی۔

یاسر شاہ مشتاق احمد کے ساتھ اپنی گگلی اور دیگر مختلف اسپن کےہنر پر کام کر رہے ہیں ، جو ان کے اسپن بولنگ کوچ کی حیثیت سے پاکستان اسٹاف میں شامل ہیں۔

یاسر شاہ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف اگلے ماہ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی گگلی اور بیٹنگ پر کام کررہے ہیں، امید ہے کہ انگلینڈ میں خشک وکٹیں ان کے گگلی کیلئے مدد گار ثابت ہوں گی۔

جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ پر یاسر شاہ نے کہا کہ میری گگلی اچھی حالت میں آ رہی ہے۔ دو روزہ میچ میں میں نے جو بھی گگلی کیں وہ اچھی رہی ہیں۔ میرے خیال میں یہ میرا سب سے اہم ہتھیار ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */