ہندوستان کی جیت سے پاکستان کو زیادہ خوشی!

ہندوستان نے ویست انڈیز کو روند کر عالمی کپ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ کے لئے دعویداری کو مزید مضبوط کیا ہے دوسری جانب ہندوستان کی جیت نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں میں اضافہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز تجزیہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا کی دھماکیدار جیت سے سب سے زیادہ خوش پاکستان ہے کیونکہ ہندوستان نے پاکستان کے راستے سے ایک بڑی رکاوٹ ہٹا دی ہے، اور اب اس کی سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی راہ اتنی بھی آسان نہیں ہے۔ ابھی اس کے راستے میں انگلینڈ، بنگلہ دیش اور سری لنکا ہے کیونکہ یہ تینوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دعویدار ہیں۔ ادھر سا ت میں سے چھ میچ جیت کر آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہلےہی پہنچ گئی ہے اور ہندوستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا لگ بھگ یقینی ہو گیا ہے۔

ویسٹ کے خلاف جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے سے صرف ایک قدم دور ہے۔ ہندوستان کے کھاتے میں 11 پوائنٹ ہیں اور اس نے ابھی 6 میچ کھیلے ہیں۔ادھر نیو زی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے اور اس کے سات میچوں میں 11 پوائنٹس ہیں۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے بعد پاکستان نے نئے سرے سے سیمی فائنل کے لئے دعویداری پیش کر دی ہے۔ فی الحال پاکستان کے پاس 7 میچوں میں 7 پوائنٹس ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر ہے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے اس کو باقی کے میچ ہر حال میں جیتنے ہوں گے۔پاکستان کا مقابلہ ابھی افغانستان اور بنگلہ دیش سے ہے اور بنگلہ دیش سے مقابلہ بہت سخت ہو سکتا ہے۔


ادھر سری لنکا کے 6 میچوں میں 6 پوائنٹس ہیں۔ اگر باقی تینوں میچ سری لنکا جیت جاتی ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی اور اس کے باقی تین میچ ہندوستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سے ہیں۔ ادھر انگلینڈ کے سات میچوں میں 8 پوائنٹس ہیں اور فی الحال چوتھے نمبر پر ہے۔ اس کو بھی باقی بچے میچ جیتنے ہوں گے اور اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور ہندوستان جیسی مضبوط ٖٹیموں سے ہے۔ ادھر بنگلہ دیش کے سات میچوں میں 7 پوائنٹس ہیں اور اس کے 2 میچ باقی ہیں ایک ہندوستان سے اور دوسرا پاکستان سے۔ بنگلہ دیش کا پاکستان سے ہونےوالا میچ دونوں ٹیموں کے لئے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے فیصلہ کن ہو گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Jun 2019, 11:10 AM