پاکستانی ٹیم شائقین کو مایوس نہیں کرے گی: بابر اعظم

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورۂ انگلینڈ کو ایک تاریخی دورہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم حریف میزبان ٹیم کے خلاف اپنی کارکردگی سے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورۂ انگلینڈ کو ایک تاریخی دورہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم حریف میزبان ٹیم کے خلاف اپنی کارکردگی سے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے لاہور سے مانچسٹر روانگی سے قبل سرفراز احمد، شان مسعود اور امام الحق کے ہمراہ سیلفی شئیر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ انگلینڈ میں کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی اسکواڈ آج صبح 10 بجے لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے مانچسٹر کے لیے روانہ ہوگیا ۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم کی کورونا ٹیسٹنگ اور 14 روز کا قرنطینہ وورسسٹر میں ہوگا، جس کے بعد ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں وہ ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں 2 چار روزہ میچ کھیلے گی۔ پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تمام میچز مانچسٹر اور ساؤتھیمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح پاکستانی کرکٹ ٹیم کا 20 کھلاڑی اور 11 کوچنگ اور اسپورٹ اسٹاف پر مشتمل دستہ انگلینڈ روانہ ہو گیا ہے۔


پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ان کی اہلیہ بھی ٹیم کے ساتھ سفر کررہی ہیں۔ ان دونوں کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔بولنگ کوچ وقاریونس سڈنی سے انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

اس دوران 5 پاکستانی کرکٹرز کی دوسری کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آگئی، حیدر علی، حارث روف، کاشف بھٹی، عمران خان اور ملنگ علی میں دوبارہ مہلک وبا کی تشخیص ہوئی ہے ۔جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنیوالے 6 کھلاڑی منفی آگئے۔ان میں محمد حسنین، شاداب خان ، فخر زمان، محمد رضوان، محمد حفیظ اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں کا ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ لیا جائے گاجس کی رپورٹ دوبارہ منفی آنے کی صورت میں ہی انہیں انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔