پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانس کی جیت کے ساتھ شروعات

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دفاعی چمپیئن پشاور ظلمی نے مقررہ20 اوور میں6 وکٹ پر151 رن بنائے تھے۔ ملتان سلطانس نے19.1 اوور میں تین وکٹ پر152 رن بناکر میچ سات وکٹ سے جیتا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

سید پرویز قیصر

پاکستان سپر لیگ میں پہلے ہی میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ملتان سلطانس چوتھی ٹیم بنی اس نے دوبئی میں دفاعی چمپیئن پشاور ظلمی کو سات وکٹ سے شکست دیکریہ کارنامہ انجام دیا۔ ملتاں سلطانس پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والی چھٹی ٹیم بنی۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دفاعی چمپیئن پشاور ظلمی نے مقررہ20 اوور میں6 وکٹ پر151 رن بنائے تھے۔ ملتان سلطانس نے19.1 اوور میں تین وکٹ پر152 رن بناکر میچ سات وکٹ سے جیتا۔

پاکستان سپر لیگ میں پہلے ہی میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی پہلے ٹیم کوئٹہ گلاڈیٹر تھی۔ اس کو پاکستان سپر لیگ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔4 فروری2016 کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلاڈیٹر نے اسلام آباد یونا ئیٹڈ کو24 بالیں قبل آٹھ وکٹ سے ہرایاتھا۔اس میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسلام آباد یونا ئیٹڈ نے مقررہ20 اوور میں7 وکٹ پر128 رن بنائے تھے۔ کوئٹہ گلاڈیٹر نے16 اوور میں دو وکٹ پر132 رن بناکر کامیابی حاصل کی تھی۔

کراچی کنگس نے بھی پاکستان سپر لیگ میں اپنا پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔5 فروری2016 کودبئی میں کھیلے گئے میچ میں اس نے سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندر نے مقررہ20 اوور میں ا ٓٹھ وکٹ پر125 رن بنائے تھے۔ کراچی کنگس نے15.5 اوور میں تین وکٹ پر131 رن بناکر میچ سات وکٹ سے جیتا تھا۔

پشاورظلمی کو بھی پاکستان سپر لیگ میں اپنا پہلا میچ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔5 فروری2016 کودبئی میں کھیلے گئے میچ میں اس نے 24 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پشاورظلمی نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر145 رن بنائے تھے۔ اسلام آبادیونائٹیڈ نے20 اوور میں نو وکٹ پر121 رن بنائے تھے جس کی وجہ سے اسے 24 رن سے ہار ہوئی تھی۔

پاکستان سوپر لیگ کے ساتھ ساتھ ملتان سلطانس کا یہ پہلا ٹونٹی ٹونٹی بھی تھا۔ وہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں پہلے میچ جیتے والی چنندہ ٹیموں میں بھی شامل ہوگئی ہے۔ملتان سلطانس کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں۔ یہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں پندرہویں ٹیم ہے جس کی نمائندگی شعیب ملک نے کی۔ انہوں نے اس قسم کی کرکٹ میں2005 سے ابھی تک جو294 میچ کھیلے ہیں ان کی277 اننگوں میں37.27 کی اوسط اور123.93 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ45 نصف سنچریوں کی مدد سے7492 رن بنائے ہیں۔ اس وقت وہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں پانچویں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں590 چوکے اور215 چھکے لگائے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانس کے علاوہ پشاور ظلمی،اسلام آباد یونا ئیٹڈ،کراچی کنگس ،کوئٹہ گلاڈیٹر اورلاہور قلندرس کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔