آئی سی سی ٹوئنٹی-20 رینکنگ میں 80 ٹیموں تک توسیع

پہلی توسیعی درجہ بندی کی فہرست میں سر فہرست موجود پاکستان کے 286 پوائنٹس ہیں جبکہ انڈونیشیا، چین، گیمبیا، سوازی لینڈ، روانڈا اور لیسوتھو جیسی ٹیموں کے پاس کوئی پوائنٹس نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مرد ٹوئنٹی -20 ٹیم کی رینکنگ میں 80 ٹیموں تک توسیع کر سکتی ہے۔ گزشتہ سال آئی سی سی نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ جو بھی ٹیم مئی 2016 تک کم از کم چھ ٹوئنٹی -20 میچ آئی سی سی کی کسی بھی ٹیم کے خلاف کھیلے گی اسے ٹوئنٹی -20 رینکنگ میں شامل کیا جائے گا۔

پہلی توسیعی درجہ بندی کی فہرست میں سر فہرست موجود پاکستان کے 286 پوائنٹس ہیں جبکہ انڈونیشیا، چین، گیمبیا، سوازی لینڈ، روانڈا اور لیسوتھو جیسی ٹیموں کے پاس کوئی پوائنٹس نہیں ہے۔ اس دوران نیپال 11 ویں مقام پر موجود ہے اور ٹیسٹ کھیلنے والے دو ممالک 13 ویں مقام کے زمبابوے اور 15 ویں مقام پر قابض آئر لینڈ سے اوپر ہے۔


جزائر کیمن، قبرص، ایسٹونیا، یونان، اٹلی، ناروے، پرتگال، رومانیہ، روس، ترکی، کیمرون اور برمودا جیسی ٹیموں کو رینكنگ میں شامل ہونے کے لئے ضروری میچ کھیلنے باقی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فیصلہ کیا تھا کہ یکم جنوری 2019 سے تمام ممبر ملکوں کے درمیان میچوں کو انٹرنیشنل کا درجہ حاصل ہوگا اور ان کی بنیاد پر رینکنگ بھی جاری کی جائے گی۔ اس بار گلوبل رینکنگ میں 80 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس میں 2015۔ 16 کی سیریز کے نتائج ہٹا دیئے گئے ہیں اور 2016۔ 17 اور 2017۔ 18 کے نتائج کو 50 فیصد پوائنٹس دیئے گئے ہیں۔

افغانستان اور سری لنکا ایک پائدان چڑھ کر بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز نویں مقام پر کھسک گئی ہے نیپال 14 ویں سے 11 ویں اور نمیبیا 20 ویں مقام پر آ گیا ہے۔ آسٹریا، بوٹسوانا، لكزمبرگ اورموزمبیق جیسی ٹیموں کو سب سے پہلے اس ٹیبل میں جگہ ملی ہے جس میں مئی 2016 سے دوسرے آئی سی سی رکن ملک کے خلاف چھ میچ کھیل چکے تمام رکن ممالک کو شامل کیا گیا ہے خاتون رینکنگ میں ٹیموں کو دوسری ٹیموں کے خلاف گزشتہ تین سے چار سال میں چھ میچ کھیلنا لازمی ہیں۔


اس دوران انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی کی تازہ تریں عالمی درجہ بندی میں پاکستان نے بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ ہندستانی ٹیم تین نشان كھسك كر رینکنگ میں پانچویں مقام پر کھسک گئی ہے۔ آئی سی سی گلوبل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 2009کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چمپئن پاکستان 286 پوائنٹس کے ساتھ بدستورنمبرون پوزیشن پر ہے جب کہ جنوبی افریقہ 262 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، انگلینڈ261 کے ساتھ تیسری، آسٹریلیا 261 کے ساتھ چوتھی اور ہندستان 260 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

نیوزی لینڈ 254 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، نئی رینکنگ میں ایک درجے ترقی پاکر افغانستان 241 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 227 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیز 226 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجے تنزلی کے بعد نویں اور بنگلہ دیش220 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */