پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا آسان ہدف دیا ۔مہمان ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان نے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔پاکستانی ٹیم نے 144 رنز کا ہدف محض 3 وکٹوں کے نقصان پر 26ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اوپنر صائم ایوب نے 70 گیندوں پر شاندار 77 رنز بنائے، جبکہ بابر اعظم 27، محمد رضوان 32 اور سلمان علی آغا 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے نیندرے برگر اور بیون فورٹن نے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا آسان ہدف دیا ۔مہمان ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کوئنٹن ڈی کوک اور لہوان ڈری پریٹوریئس نے ٹیم کو 72 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، پریٹوریئس 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تاہم، ڈی کوک نے ایک بار پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کی وہ 53 رنز بناکر محمد نواز کا شکار بنے، ڈی کوک کے آؤٹ ہوتے ہی ابرار احمد نے پرویٹز بلے بازوں کو اپنے اسپن جال میں پھنسادیا لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کرسکے۔
ٹونی ڈی زورزی 2، روبین ہرمن 1، ڈونووین فریرا 7، کاربن بوش صفر، یورن فورٹین 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد ابرار نے 4، محمد نواز، سلمان علی آغا اور شاہین آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔