پاکستان کا سری لنکا پر 5۔0 سے کلین سوئپ

شارجہ: عثمان خان شنواری کی تباہ کن بالنگ کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو سیریز کے پانچویں ون ڈے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 5۔0 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

Getty Images
Getty Images
user

یو این آئی

شارجہ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا ٹیم نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو انتہائی تباہ کن ثابت ہوا۔سری لنکا کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 103 رن بناکر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں پاکستان نے ایک وکٹ پر 105رن بناکر میچ جیت لیا ۔
عثمان خان شنواری نے تباہ کن بالنگ کے ذریعے صرف 21 گیندیں کروا کر ہی پانچ وکٹیں حاصل کر لیں۔ انہوں نے محض 8 کے مجموعی اسکور پر ہی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ 20 کے مجموعی ا سکور پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ پہلی وکٹ 1 کے مجموعی ا سکور پر گری جب سمارا وکرما کھاتہ کھولے بغیر ہی عثمان خان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔



پاکستان کا سری لنکا پر 5۔0 سے کلین سوئپ

دوسری وکٹ 2 کے مجموعی اسکور پر گری اور دنیش چنڈی مل بھی کھاتہ کھولے بغیر ہی عثمان خان شنواری کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ تیسری وکٹ 8 کے مجموعی اسکور پر گری اور کپتان اپل تھرنگا بھی 8 رنز بنا کر عثمان خان شنواری کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اوپنر نیروشن ڈیکویلا بھی عثمان خان شنواری کی تباہ کن بالنگ کی تاب نہ لا سکے اور 8 ہی کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔



پاکستان کا سری لنکا پر 5۔0 سے کلین سوئپ

پانچواں شکار بھی عثمان خان شنواری نے ہی کیا جب 20 کے مجموعی اسکور پر ملندا سری وردھنا 6 رنز بنا کر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ سری لنکا کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھریمانے تھے جو 49 کے اسکور پر 19 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ساتویں وکٹ 63 کے مجموعی اسکور پر گری اور سیکوگ پرسانا 16 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

85کے مجموعی اسکور پر آٹھویں وکٹ بھی گر گئی اور تھیسارا پریرا 25 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ نوویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیفری ویندرسے تھے جنہوں نے 2 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے اپنے کیرئیر کا دوسرا میچ کھیلنے والے عثمان خان شنواری نے انتہائی عمدہ اور تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاداب خان نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔



پاکستان کا سری لنکا پر 5۔0 سے کلین سوئپ

پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے ٹیم کو 84 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، فخر آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی تھے جو 47 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔امام الحق نے 21ویں اوور کی دوسری گیند پر چوکا لگا کر پاکستان کو نو وکٹ کی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا، انہوں نے 45 رنز بنائے۔
عثمان شنواری کو شاندار بالنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔