پاکستان کا آئی سی سی سے ٹیم انڈیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی طرف سے پلوامہ میں شہید فوجیوں کو پیش کیا گیا خراج عقیدت راس نہیں آیا اور اس نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے اس پر نوٹس لے کر کارروائی کرنے کے لیے کہا ہے۔

تصویر /&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر /@BCCI
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی طرف سے پلوامہ میں شہید فوجیوں کو پیش کیا گیا خراج عقیدت راس نہیں آیا اور اس نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے اس پر نوٹس لے کر کارروائی کرنے کے لیے کہا ہے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے رانچی میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ کے دوران پلوامہ میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کی تھی اور ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں نے شہیدوں کی یاد میں آرمی کیپ پہنی۔ ہندستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس کے وقت کہا تھا کہ یہ بہت ہی خاص ٹوپی ہے۔ ٹیم نے پلوامہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے اعزاز میں آرمی کیپ پہننے اور میچ فیس کو قومی راحت فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی سی سی آئی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پلوامہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں اور فوج کے اعزاز میں ہندستانی ٹیم نے آرمی کیپ پہن کر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا اور شہید جوانوں کے بچوں کی تعلیم کے لئے قومی دفاع فنڈ میں مدد دینے کی اپیل کی تھی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ہندوستانی ٹیم نے اپنی ٹوپی کے بجائے فوج کی ٹوپی پہن کر میچ کھیلا اور اسے پوری دنیا نے دیکھا، کیا آئی سی سی نے اسے نہیں دیکھا؟ ہمیں لگتا ہے کہ یہ آئی سی سی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کہنے سے پہلے ہی اسے اس سلسلے میں نوٹس لینا چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */