ٹسٹ کرکٹ میں اظہر علی کے5000 رن مکمل

فائل تصویر - Getty Images
فائل تصویر - Getty Images
user

سید پرویز قیصر

اظہر علی ٹسٹ کرکٹ میں5000 یا اس سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑیوں میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن چائے کے وقفہ سے قبل انہوں نے اپنا 32واں رن بناکر یہ سنگ میل اپنے61 ویں ٹسٹ کی115 ویں اننگ کے دوران عبور کیا۔ وہ ٹسٹ کرکٹ میں5000 یا اس سے زیادہ رن بنانے والے پاکستان کے آٹھویں اور کل ملاکر93 ویں کھلاڑی ہیں۔

آسڑیلیا کے خلاف لاردز میں13 جولائی2010 کو اپنا پہلا ٹسٹ کھیلنے والے اظہر علی نے5000 رن بنانے میں سات سال اور79 دن کا وقت لیا۔

پاکستان کیلئے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ یونس خان کے پاس ہے جنہوں نے 2000 اور 2017 کے درمیان118 ٹسٹ میچوں کی213 اننگوں میں34 سنچریوں اور33 نصف سنچریوں کی مدد سے52.05 کے اوسط کے ساتھ10099 رن بنائے ہیں۔

جاوید میاں داد پاکستان کیلئے دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں ۔ انہوں نے 1976 اور1993 کے درمیان جو124 ٹسٹ میچ کھیلے انکی189اننگوں میں23 سنچریوں اور43 نصف سنچریوں کی مدد سے52.57 کے اوسط کے ساتھ8832 رن بنائے ہیں۔

پاکستان کیلئے ٹسٹ کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی انضمام الحق ہیں جو1992 اور2007 کے درمیان 120 ٹسٹ میچوں کی200 اننگوں میں25 سنچریوں اور46 نصف سنچریوں کی مدد سے49.60کے اوسط کے ساتھ8830 رن بنائے ہیں۔

محمد یوسف نے 1998 اور2010 کے درمیان جو90 ٹسٹ میچ کھیلے تھے انکی156 اننگوں میں24 سنچریوں اور33 نصف سنچریوں کی مدد سے52.29کے اوسط کے ساتھ7530 رن بنائے میں کامیاب رہے ہیں۔وہ پاکستان کیلئے ٹسٹ کرکٹ میں چوتھے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔

اس فہرست میںپانچواں مقام سلیم ملک کا ہے جو 1982 اور1999کے درمیان 103 ٹسٹ میچوں کی154 اننگوں میں15 سنچریوں اور29 نصف سنچریوں کی مدد سے43.69کے اوسط کے ساتھ5768 رن بنائے تھے۔ مصباح الحق نے 75ٹسٹ میچوں میں5222رن بنائے ہیں جبکہ ظہیر عباس نے78 ٹسٹ میچوں میں5062 رن بنائے ہیں۔ ظہیر عباس ٹسٹ کرکٹ میں 5000 رن بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔