خراب فارم کے شکار گلین میکسویل نے آئی پی ایل سے ہٹنے کا کیا اعلان، غیر معینہ مدت کے لیے لیا بریک

میکسویل نے کہا کہ اس وقت میری ذہنی و جسمانی حالت اچھی نہیں ہے اس لیے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ میکسویل نے یہ نہیں بتایا کہ وہ آئی پی ایل سے بریک کتنے دنوں کے لیے لے رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>گلین میکسویل، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

گلین میکسویل، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

آئی پی ایل 2024 میں رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) کی کارکردگی انتہائی خراب دیکھنے کو ملی ہے۔ اسے اب تک کھیلے گئے 7 میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی ملی ہے۔ اب آر سی بی کو ایک جھٹکا یہ لگا ہے کہ آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل سے خود کو کنارہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے غیر معینہ مدت کا بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے اور آر سی بی کو اس کی اطلاع بھی دے دی ہے۔

میکسویل نے پیر کی شب حیدر آباد کے خلاف آر سی بی کو ملی شکست کے بعد پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات اور بتایا کہ وہ کرکٹ سے بریک لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس وقت ذہنی و جسمانی طور پر بہتر حالت میں نہیں ہیں، اس لیے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ میکسویل نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک آئی پی ایل سے دور رہیں گے، یعنی اگلے سیزن میں بھی ان کی واپسی ہوگی یا نہیں۔


گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ ’’بریک لینے سے متعلق فیصلہ لینے ذاتی طور پر میرے لیے بہت آسان تھا۔ میں گزشتہ میچ کے بعد فاف اور کوچ کے پاس گیا اور کہا کہ مجھے لگتا ہے یہ شاید مناسب وقت ہے جب میری جگہ کسی دوسرے کو آزمایا جائے۔‘‘ پھر وہ کہتے ہیں کہ ’’میں پہلے بھی اس حالت کا سامنا کر چکا ہوں۔ آپ چاہیں تو کھیلنا جاری رکھ سکتے ہیں اور خود کو مزید تاریکی میں دھکیل سکتے ہیں۔ حالانکہ مجھے لگتا ہے کہ اب سچ میں میرے لیے خود کو ذہنی و جسمانی بریک دینے، اپنے جسم کو درست کرنے کے لیے وقت دینے کا اچھا موقع ہے۔ اگر مجھے ٹورنامنٹ کے دوران کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے تو میں امید کرتا ہوں کہ میں ایک مضبوط ذہنی و جسمانی حالت کے ساتھ واپسی کروں گا اور اثر ڈالنے کی کوشش کروں گا۔‘‘

آر سی بی کی کارکردگی سے متعلق تذکرہ کرتے ہوئے میکسویل نے کہا کہ پاور پلے کے بعد ہماری بلے بازی میں تھوڑی کمی ہے، جو کہ گزشتہ کچھ سیزن میں میری طاقت رہی ہے۔ حالانکہ اب مجھے لگتا ہے کہ بلّے کے ساتھ میں مثبت طریقے سے ٹیم کو تعاون نہیں دے پا رہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ نتیجہ اور ٹیم کی حالت بہتر نہیں ہے اور ہم سب سے نیچے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ کسی اور کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع دینے کا بہترین وقت ہے۔ مجھے امید ہے کہ کوئی اس جگہ کو اپنا بنا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔