ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے مابین ایک روزہ میچوں کی سنچری

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پونہ میں بدھ(25 اکتوبر) کو کھیلا گیا تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز کا دوسرا میچ ان دونوں کے درمیان سواں ایک روزہ بین الاقوامی میچ تھا۔ نیوزی لینڈہندوستان کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سنچری مکمل کرنے والی پانچویں ٹیم ہے۔ ان سے پہلے ایسا آسڑیلیا، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا نے کیا تھا۔
ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے مابین پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 14 جون 1975 کو مانچسٹر میں پہلے عالمی کپ کے دوران کھیلا گیا تھا جو نیوزی لینڈ نے4 وکٹ سے جیتا تھا۔اندور میں15 دسمبر1988 کو کھیلا گیا میچ دونوں کے درمیان 25 واں تھا۔ اس میچ میں میزبان ٹیم نے 53 رن سے جیت درج کی تھی۔پچاسویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہندوستان نے پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ میچ16 جنوری1999کو آکلینڈ میں کھیلا گیا تھا۔ ہرارے میں 6 ستمبر2005 کو کھیلا گیا میچ دونوں کے درمیان 75واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ تھا۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے چھ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جو 99 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں49 ہندوستان نے اور 44نیوزی لینڈ نے جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان چھ میچ غیر فیصلہ کن رہے ہیں جس میں ایک ٹائی میچ بھی شامل ہے۔
جس ٹیم نے ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں وہ سری لنکا ہے ،سری لنکا کے خلاف ہندوستان نے155 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں جس میں88 جیتے ہیں،55ہارے ہیں۔12میچ غیر فیصلہ کن رہے ہیں جس میں ایک ٹائی میچ بھی شامل ہے۔ اتنے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کسی اور دو ٹیموں کے درمیان نہیں کھیلے گئے ہیں۔ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان 153 ایک روزہ بین الاقوامی میچ جو دو ٹیموں کے درمیان دوسرے سب سے زیادہ ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہیں۔
پاکستان کے خلاف ہندوستان نے جو129ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں جس میں52 جیتے ہیں،73ہارے ہیں۔ با قی چار میچ غیر فیصلہ کن رہے ہیں ۔
آسڑیلیا کے خلاف ہندوستان کو جو 128 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے کا موقع ملا ہے اس میں اس نے45 میں کامیابی حاصل کی ہے،73میں اسے شکست ہوئی ہے اور با قی دس میچ غیر فیصلہ کن رہے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان نے ابھی تک جو 121 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں56 جیتے ہیں،61ہارے ہیں۔ با قی چار میچ غیر فیصلہ کن رہے ہیں جس میں ایک ٹائی میچ بھی شامل ہے۔
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہندوستان میں34 اور نیوزی لینڈ میں بھی اتنے ہی ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں۔ اپنے گھر پر ہندوستان نے24میچ جیتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈٖ نے اپنے گھر پر21 میچوں میں جیت درج کی ہے۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔