اوجھا آئی پی ایل کی گورننگ کونسل میں آئی سی اے کے نمائندہ کے طور پر نامزد

آئی سی اے نے ایک بیان کہا ہے کہ "آئی سی اے بورڈ نے مفادات کا ٹکراؤ نہ ہو اس کے لئے اوجھا کو آئی سی اے کی نمائندگی کرنے کے لئے ایک مناسب امیدوار سمجھا۔ یہ نامزدگی ایک سال کے لئے ہوگی۔"

پرگیان اوجھا، تصویر یو این آئی
i

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے سابق اسپنر پرگیان اوجھا کو ہندوستانی کرکٹ ایسوسی ایشن (آئی سی اے) نے آئی پی ایل کی گورننگ کونسل میں اپنا نمائندہ نامزد کیا ہے۔ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل میں آئی سی اے کے نمائندے کی مدت ایک سال کی ہوتی ہے اور سابق ہندوستانی وکٹ کیپر سریندر کھنا کی میعاد ختم ہونے کے بعد اوجھا کو اس کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ اوجھا کو نامزد کرنے کا فیصلہ آئی سی اے کے سالانہ عام اجلاس میں کیا گیا۔

آئی سی اے نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "آئی سی اے بورڈ نے مفادات کا ٹکراؤ نہ ہو اس کے لئے اوجھا کو آئی سی اے کی نمائندگی کرنے کے لئے ایک مناسب امیدوار سمجھا۔ یہ نامزدگی ایک سال کے لئے ہوگی۔" اوجھا نے ہندوستان کے لئے 48 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں اور رواں سال فروری میں ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔