افغانستان میں کشیدگی کا اثر کرکٹ پر بھی پڑا، پاکستان-افغانستان یک روزہ سیریز ملتوی

پی سی بی نے ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ ’’اے سی بی نے پیر کی شام پی سی بی سے رابطہ کیا اور کابل میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سمیت کئی حوالے دے کر اس سیریز کو 2022 تک کے لیے ملتوی کرنے کی اپیل کی۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) آئندہ مہینے سری لنکا میں ہونے والی تیک میچوں کی یک روزہ سیریز کو 2022 میں کرانے پر متفق ہوئے ہیں۔ اس یک روزہ سیریز کو یکم سے 8 ستمبر تک ہمبنٹوٹا میں ہونا تھا۔

’کرک بز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے بیان جاری کر کہا ہے کہ ’’اے سی بی نے پیر کی شام پی سی بی سے رابطہ کیا اور کابل میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے، سری لنکا میں کورونا کے معاملے بڑھنے، ان کے کھلاڑیوں کی ذہنی صحٹ اور براڈکاسٹ مشینوں کے دستیاب نہ ہونے کا حوالہ دے کر اس سیریز کو 2022 تک کے لیے ملتوی کرنے کی اپیل کی۔‘‘


پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے کہا کہ ’’ہم اے سی بی کے ساتھ مل کر اس سیریز کو کرانے پر قریب سے کام کر رہے تھے اور پہلی بار دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی دو فریقی سیریز کو لے کر پرجوش تھے۔ لیکن ہم ان کے چیلنجز کو بخوبی سمجھتے ہیں اور اس سیریز کو 2022 تک کے لیے ملتوی کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں عزیزاللہ فضلی کو اے سی بی کا نیا چیئرمین بنایا گیا تھا۔ افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد وہاں کرکٹ میں یہ پہلی بڑی تبدیلی ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔