یو پی: کرکٹ کھلاڑیوں کو بھی بھگوا رنگ میں رنگا گیا!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانپور: اتر پردیش میں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے اور وزیر اعلیٰ مہنت یوگی آدتیہ ناتھ ہیں۔ انہیں آج کل ہر چیز کو بھگوا (زعفرانی) رنگ میں رنگنے کا جنون سوار ہے۔ بسوں، اسپتالوں کی چادروں اور دوسری کئی چیزوں کو بھگوا کرنے کے بعد اب کرکٹروں کو بھی بھگوا کر دیا گیا ہے۔

ہندستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا جمعرات کو اترپردیش کے صنعتی شہر کانپور پہنچنے پر ان کا بھگوا رنگھ کا گمچھا پہنا یا گیا اور گھنٹے گھڑیال بجا کر ان کا خیر مقدم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں...

یوگی کی پوشاک سےلے کربسوں تک، سب کچھ بھگوا ہی بھگوا!

اتر پردیش: تعلیمی اداروں کا  ’بھگواکرن‘ شروع

موجودہ ایک روزہ کرکٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ دونوں ٹیموں کے درمیان گرین پارک اسٹیڈیم میں 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

پنے سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی خصوصی طیارے سے لکھنؤ کے اموسی ہوائی اڈے پر اترے جہاں سے وہ سڑک کے ذریعے دوپہر تین بج کر پانچ منٹ پر کانپور کے واحد فائیو اسٹار ہوٹل لینڈ مارک پہنچے۔ ہوٹل کے دروازے پر خصوصی لباس میں ملبوس اہلکاروں نے شنکھ اورگھنٹی گھڑیال بجا کر کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔خواتین کارکنوں نے کھلاڑیوں کو تلک کیا ،بھگوا گمچھے اور گلدستے پیش کئے ۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Oct 2017, 9:41 AM