پاکستان کے خلاف جیت پر اظہار خیال کے لیے الفاظ نہیں: ویراٹ

وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک شاندار ماحول ہے، میرے پاس جذبات کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ پتہ نہیں کیسے ہوا؟ میں واقعی بے زبان ہوں۔

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

میلبورن: آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ2022 میں پاکستان کے خلاف ناقابل یقین 82 رن کی اننگز سے ہندوستان کو فتح دلانے والے وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ ان کے پاس اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، کوہلی نے میچ کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’یہ ایک شاندار ماحول ہے میرے پاس جذبات کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ پتہ نہیں کیسے ہوا؟ میں واقعی بے زبان ہوں۔

پاکستان کی طرف سے دیئے گئے 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے 31 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں، لیکن چیس ماسٹر کوہلی نے 53 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 82 رنز بنا کر ہندوستان کی فتح کو یقینی بنایا۔ کوہلی کا ساتھ دیتے ہوئے ہاردک نے بھی 40 رنز بنائے اور دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 113 رنز کی شراکت ہندوستان کی جیت میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔


کوہلی نے کہا کہ ہاردک کو یقین تھا کہ اگر ہم آخر تک قائم رہیں تو ہم یہ کر سکتے ہیں۔ جب شاہین نے پویلین اینڈ سے بولنگ کی، تب ہی ہم نے ان کے خلاف ہاتھ کھولنے کا فیصلہ کیا۔ حارث ان کے اہم گیند باز ہیں اور میں نے ان کے بال پر دو چھکے بھی لگائے۔ اسٹار بلے باز نے اس اننگز کو اپنے ٹی۔20 کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ موہالی (2016) میں آسٹریلیا کے خلاف اننگز سے بھی بہتر ہے۔

کوہلی نے کہا کہ یہاں کھڑے ہو کر مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ ہونا ہی تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف موہالی میری اب تک کی بہترین اننگز تھی۔ آج میں اسے اس سے بہتر سمجھوں گا۔ ہجوم غیر معمولی رہا ہے۔ آپ لوگ (شائقین) میری حمایت جاری رکھیں اور میں آپ کی حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔