روہت شرما کی دھماکہ دار اننگ سے ہندوستان فائنل میں داخل

روہت شرمانے بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا(47)کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 9.2 اوور میں 102 رن کی ساجھے داری نبھائی۔ روہت اننگ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولمبو: آخرکار کپتان روہت شرماطویل عرصہ کے بعد اپنے فارم میں لوٹ ہی آئے۔آج ان کی 89رنوں کی دھماکہ دار اننگ کی بدولت ہندوستان بنگلہ دیش کو 17رنوں سے شکست دے کر سہ رخی ٹونٹی ٹونٹی سیریز کے خطابی مقابلہ میں داخل ہوگیا۔

ہندوستان نے تین وکٹ پر 176رنوں کا چیلنج بھرا اسکور بنانے کے بعد بنگلہ دیش کو چھ وکٹ پر 159رنوں پر سمیٹ دیا۔ ہندوستان کی چار میچوں میں یہ تیسری جیت ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وہ فائنل میں پہنچ گیا۔ فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین آخری لیگ میچ سے ہوگا۔

ٹیم انڈیا کی جیت کے ہیرو ہٹ مین روہت شرما جو گزشتہ کافی عرصہ سے بلے سے جد و جہد کررہے تھے۔ انہوں نے اپنی طوفانی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61گیندوں پر 89رن کی اننگ میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔

روہت شرمانے بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا(47)کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 9.2 اوور میں102رن کی ساجھے داری نبھائی۔ روہت اننگ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔

رینا نے بھی جارحانہ انداز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکے کی مدد سے 47رن بنائے۔

ہندوستان کا اسکور 190رن تک جاسکتا تھا لیکن روبیل حسین نے آخری اوور میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔وہ آخری اوور کی پہلی گیند پر رینا کو باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے ۔ بعد ازاں آخری گیند پر 35رن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

روہت نے بہترین کھیل جاری رکھتے ہوئے تینوں فارمیٹ میں پچھلی 17اننگ میں پہلی نصف سنچری بنائی انہوں نے جنوبی افریقہ کے دورہ میں ون ڈے سریز میں سنچری بنائی تھی۔ ٹونٹی ٹونٹی میں گزشتہ سات اننگ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 21رنوں کا تھا لیکن یہاں انہوں نے یکے بعد دیگرے زبردست چھکے لگائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔