ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کا مشترکہ طور پرتیسراسب سے کم اسکور

پاکستان کا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اسکور43 ہے

تصویرسوشل میڈیا
تصویرسوشل میڈیا
user

سید پرویز قیصر

ڈونیڈن میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان کی ٹیم27.2 اوور میں74 رن بناکر آوٹ ہوئی جو اس کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے کم اور کل ملاکر مسترکہ طور پر تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔

اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے50 اوور میں257 رن بناکر آوٹ ہوئی جس کے جواب میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی 27.2 اوور میں74 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ نے اس میچ میں183 رن سے کامیابی حاصل کی جو اس کی پاکستان کے خلاف سے بڑی جیت تھی۔ پاکستان کی183 رن کی ہار ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اس کی چوتھی سب سے بڑی تھی۔

پاکستان کا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اسکور43 ہے جو اس نے19.5 اوور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیپ ٹاون میں25 فروری1993 کو بنایا تھا۔ اس میچ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے12.3 اوور میں تین وکٹ پر 45 رن بناکر میچ225 بالوں قبل سات وکٹ سے جیتا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین میں9 جنوری1993کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی23.4 اوورمیں71 رن بناکے آوٹ ہوئے تھے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے19.2 اوور میں ایک وکٹ پر72 رن بناکر میچ نو وکٹ سے جیتا تھا۔پاکستان کو یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں دوسراسب سے کم اسکور ہے۔

ایڈیلیڈ میں یکم مارچ 1992 کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی 40.2 اوور میں74 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جو اس کا ایک روزہ بین الاقوامی میں اس کا اب مشترکہ طور پر تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔انگلینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لئے16 اوور میں64 رن بنانے تھے۔ بارش کی مداخلت کے بعد8 اوور میں ایک وکٹ پر 24 رن بنائے تھے جس کی بدولت عالمی کپ کا یہ میچ کسی فیصلہ کے ختم ہوا۔

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کا پانچواں سب سے کم اسکور22.5 اوور میں 75 ہے جو اس نے سری لنکا کے خلاف لاہور میں24 جنوری 2009 کو بنایا تھا۔ اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے50 اوور میں پانچ وکٹ پر 309 رن بنائے تھے۔سری لنکا نے 234 رن سے اس میچ میں جیت حاصل کی تھی جو پاکستان کی اس قسم کے کرکٹ میں سب سے بڑی ہار ہے۔ پاکستان کو آسریلیا نے نیروبی میں 30 اگست 2002کھیلے گئے میچ میں 224رن سے ہرایا تھا جو اس کی دوسری سب سے بڑی ہار تھی۔ اس میچ میں آسڑیلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے50 اوور میں پانچ وکٹ پر 332 رن بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے سبھی کھلاڑی36 اوور میں108 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ انگلینڈ کے خلاف20 اگست1992 کو کھیلے گئے میچ میں198رن کی ہار پاکستان کی تیسری سب سے بڑی ہار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔