نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مائیکل بریسویل انجری کے باعث ایک روزہ عالمی کپ سے باہر

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ آپ کو چوٹ لگنے پر ایک کھلاڑی کے لئے برا لگتا ہے، خاص طور پر جب وہ کسی عالمی ایونٹ سے باہر ہونے والا ہو۔ مائیکل ٹیم کا ایک اہم حصہ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>مائیکل بریسویل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مائیکل بریسویل، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مائیکل بریسویل دائیں ایڑی کی انجری کے باعث اکتوبر-نومبر میں ہندوستان میں ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ میں حصہ نہیں سکیں گے۔ بدھ کو یہ معلومات دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے کہا کہ بریسویل انگلینڈ کے ٹی-20 بلاسٹ میں ووسٹر شائر ریپڈز کے لیے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ تقریباً چھ سے آٹھ ماہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔

این زیڈ سی نے اطلاع دی ہے کہ بریسویل اپنی ایڑی کی سرجری کے بعد جمعرات کو برطانیہ میں ریہیب کا عمل شروع کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے بریسویل کی انجری کے بارے میں کہا کہ "آپ کو چوٹ لگنے پر ایک کھلاڑی کے لئے برا لگتا ہے، خاص طور پر جب وہ کسی عالمی ایونٹ سے باہر ہونے والا ہو۔ مائیکل ٹیم کا ایک اہم حصہ ہیں اور بین الاقوامی ڈیبیو کے بعد سے نیوزی لینڈ کے لئے ان کے 15 ماہ بہترین گزرے ہیں۔


انہوں نے کہا، "ہم نے کھیل کے تینوں محاذوں پر ان کی حیرت انگیز صلاحیتوں کو دیکھا ہے اور وہ ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر رہے تھے۔ مائیکل فطری طور پر کافی مایوس ہیں، لیکن انہوں نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ انجری کھیل کا حصہ ہے اور وہ اب اپنی بحالی پر توجہ دے رہے ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے لیے کھیلنے والے بریسویل اپریل سے نیوزی لینڈ سے دور ہیں۔ وہ سرجری کے بعد دو ہفتے تک گھر واپس نہیں آسکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔