محمد سراج کی ناتھن لیون نے کی تعریف، کہا ’نسلی تبصرہ معاملہ پر سراج نے مثال قائم کی‘

سراج اور بمراہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے دن ناظرین کے ذریعہ نسلی تبصرے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے 6 ناظرین کو گراؤنڈ سے باہر کر دیا تھا۔

محمد سراج، تصویر آئی اے این ایس
محمد سراج، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سڈنی: آسٹریلیائی ٹیم کے ٹاپ آف اسپنر ناتھن لیون نے بدھ کے روز کہا کہ ناظرین کے نسلی تبصرے کے معاملے میں ہندوستانی تیزگیند باز محمد سراج نے ایک مثال قائم کی جس سے مستقبل میں اور کرکٹروں کا حوصلہ بڑھے گا اور وہ ان حرکتوں کے خلاف مضبوط بنیں گے۔

لیون نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل سب کے لئے ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی نسل پرستی یا بدسلوکی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سراج اور جسپریت بمراہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے دن ناظرین کے ذریعہ نسلی تبصرے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے چھ ناظرین کو گراؤنڈ سے باہر کردیا تھا اور اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے بھی تیسرے دن کے کھیل کے بعد باضابطہ طور پر شکایت درج کروائی تھی، جبکہ آئی سی سی نے اس معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا سے رپورٹ طلب کی ہے۔


لیون نے کہا، "کھیل میں کسی بھی قسم کے نسلی تبصرے کی گنجائش نہیں ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ مذاق کر رہے ہیں لیکن اس سے لوگوں پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے۔ اگر کسی کھلاڑی کو لگتا ہے کہ اس سلسلے میں میچ کے حکام سے شکایت کرنے کی ضرورت ہے تو اسے کرنا چاہیے۔ اس وقت، میدان پر سیکورٹی کے بہت سے اہلکار تعینات ہوتے ہیں، جو نسلی تبصرے کرنے والے ناظرین کو فوری طور پر باہر نکال سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔