محمد سراج ’آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ‘ ایوارڈ کی دوڑ میں شامل

محمد سراج کے علاوہ ہندوستان کی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت، آف اسپنر آر اشون اور تیز گیندباز ٹی نٹراجن بھی ’آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ‘ ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

محمد سراج، تصویر آئی اے این ایس
محمد سراج، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

آسٹریلیا میں اپنی گیندبازی سے حیران کرنے والے ہندوستانی تیز گیندباز محمد سراج کے لیے ایک اور خوشخبری سامنے آئی ہے۔ وہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ یعنی ’ماہ کے بہترین کھلاڑی‘ کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔ محمد سراج کے علاوہ ہندوستان کی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت، آف اسپنر آر اشون اور تیز گیندباز ٹی نٹراجن بھی ’آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ‘ ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ان سبھی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہندوستان کو تاریخی کامیابی دلانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پورے سال ہر فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کرنے والے مرد و خواتین کرکٹروں کو ’آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ‘ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ جنوری ماہ کے لیے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ، آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ، افغانستان کے رحمن اللہ گرباز، جنوبی افریقہ کے مریجانے کاپ اور نادن ڈے کلیرک اور پاکستان کی ندا ڈار بھی دوڑ میں شامل ہیں۔


آئی سی سی نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ کرکٹ شیدائیوں کو ہر مہینے آن لائن ووٹنگ کے لیے مدعو کیا گیا اور آن لائن ووٹ کے علاوہ ایک خود مختار آئی سی سی ووٹنگ اکادمی بھی بنائی گئی ہے جس میں سابق کھلاڑی، ناشر اور صحافی شامل ہوں گے۔ آئی سی سی جنرل منیجر جیوف الارڈس نے کہا کہ ’’آئی سی سی کو مہینے کے بہترین کھلاڑی ایوارڈ کے ذریعہ شیدائیوں سے جڑنے کا سنہرا موقع ملے گا جو اپنے پسندیدہ کرکٹر کی کارکردگی کی اس طرح تعریف کر سکیں گے۔‘‘

بتایا جاتا ہے کہ ہر فارمیٹ کے لیے تین نامزدگیاں آئی سی سی کی ایوارڈ نامنیشن کمیٹی طے کرے گی۔ ووٹنگ اکادمی ای میل سے اپنے ووٹ دے گی جو کل ووٹ کا 90 فیصد ہوگا۔ مہینے کے پہلے دن آئی سی سی سے رجسٹرڈ کرکٹ شیدائی اپنے ووٹ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر ڈال سکیں گے جو کل ووٹ کا 10 فیصد ہوگا۔ فاتح کا اعلان مہینے کے دوسرے پیر کو کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */