ورلڈ کپ سے قبل محمد شامی کو راحت، گھریلو تشدد معاملہ میں درخواست ضمانت منظور

ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد شامی کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے قبل 19 ستمبر کو گھریلو تشدد کے معاملے میں بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی

<div class="paragraphs"><p>محمد شامی، حسین جہاں / آئی اے این ایس</p></div>

محمد شامی، حسین جہاں / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کولکاتا: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر محمد شامی کو 19 ستمبر کو گھریلو تشدد معاملے میں بڑی راحت ملی ہے۔ شامی کو علی پور کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی۔ عدالت میں پیش ہونے کے ساتھ محمد شامی نے اپنی ضمانت کی درخواست بھی دائر کی تھی۔

آسٹریلیا کے خلاف آئندہ 3 میچوں کی ون ڈے سیریز اور پھر ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا حصہ بننے والے محمد شامی کے لیے یہ ایک بڑی راحت سمجھی جا رہی ہے۔ عدالت نے شامی کے ساتھ ان کے بھائی محمد ہاشم کی درخواست ضمانت بھی منظور کر لی۔ انسائیڈ اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق شامی اور ان کے بھائی وکیل سلیم رحمان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔


محمد شامی کے وکیل سلیم رحمان نے ضمانت ملنے کے بعد کہا کہ شامی اور ان کے بھائی ہاسم عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست دی ہے۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کر لی۔ آپ کو بتا دیں کہ شامی کی بیوی حسین جہاں نے 8 مارچ 2018 کو جادھو پور تھانے میں شامی اور ان کے بھائی پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

محمد شامی کو ایشیا کپ 2023 میں صرف 2 میچ کھیلنے کا موقع ملا، جس میں انہوں نے ایک نیپال کے خلاف اور دوسرا بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف کھیلا۔ ان دونوں میچوں میں شامی نے اپنی گیند بازی سے سب کو متاثر کیا۔ اب اسے ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں تمام میچز کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ایسے میں سب کی نظریں ان کی بولنگ پرفارمنس پر لگی ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔