بابراعظم کو ٹیم میں برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مکی آرتھر

کوچ نے کہا کہ ہمیں 330-350 رنز بنانے والی ٹیم بننا ہے۔ جو ٹیمیں یہ کر رہی ہیں اور مسلسل کر رہی ہیں، وہ ٹیمیں سیمی فائنل میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

پاکستان کے کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بارے میں سوالات اور قیاس آرائیوں کے درمیان کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹیم نے اپنی بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔آرتھر نے ہفتہ کے روز انگلینڈ کے ہاتھوں 93 رن کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم سے متعلق سوالات کے جواب میں یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم چار بہترین ٹیموں میں شامل نہیں ہوپائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ ہم نے یہی دیکھا ہے، ہمارے کھیل کو دوسری سطح پر لے جانے کی ضرورت ہے، خاص طور پر ہمارے باؤلنگ اٹیک کی بہتری پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں نسیم شاہ کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 330-350 رنز بنانے والی ٹیم بننا ہے۔ جو ٹیمیں یہ کر رہی ہیں اور مسلسل کر رہی ہیں، وہ ٹیمیں سیمی فائنل میں ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے مستقل طور پر ایسا کیا ہے۔


ہیڈ کوچ نے کپتان کے طور پر بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم واقعی ایک مضبوط یونٹ ہیں۔ میں بابر کو سپورٹ کرتا ہوں، بابر میرے بہت قریب ہے۔ وہ ایک نوجوان لڑکا ہے جسے ٹیم میں برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ اب بھی ہر وقت سیکھتا رہتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ اس مقابلے میں ٹاپ چار ٹیمیں اسی انداز میں کھیل رہی ہیں۔ ہمیں مقابلہ کرنے کے لیے اس طرح کھیلنے کے قابل ہونا پڑے گا۔ کھلاڑی یہ جانتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ بطور کوچ، ہم ہر روز یہ پیغام دیتے ہیں۔ ہم یقینی طور پر ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔