مدھیہ پردیش کے ’یوسین بولٹ‘ کہے جانے والے رامیشور کی کھل گئی پول

ایم پی کے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان نے رامیشور نامی شخص کا دوڑتے ہوئے ویڈیو ٹوئٹ کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے 100 کلو میٹر کی دوڑ 11 سیکنڈ میں پورا کیا، لیکن اب اس کی پول کھل گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کا يوسین بولٹ کہے جانے والے رامیشور گوجر کے 100 میٹر فاصلہ 11 سیکنڈ میں پورے کرنے کے دعوے کی پیر کو اس وقت پول کھل گئی جب انہوں نے بھوپال واقع ٹی ٹی شہر اسٹیڈیم میں 100 میٹر دوڑ میں 12.8 سیکنڈ کا انتہائی خراب وقت نکالا۔رامیشور کو چھ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریک پر اتارا گیا لیکن وہ 12.8 سیکنڈ میں 100 میٹر دوری پوری کر سب سے آخر میں رہے۔ دراصل حال ہی میں رامیشور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سڑک پر ننگے پاؤں ہی 100 میٹر 11 سیکنڈ میں مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

اگرچہ یہ ویڈیو کی تصدیق سامنے نہیں آ پائی تھی۔ لیکن اس وقت کے ساتھ سوشل میڈیا پر رامیشور کا موازنہ عالمی ریكارڈ حامل جمیکا کے يوسین بولٹ سے کیا جانے لگا جن کے نام 9.58 سیکنڈ کا عالمی ریکارڈ ہے۔ یہ بھی کہا جانے لگا کہ اگر رامیشور کو مکمل کٹ اور سہولت ملے تو وہ اپنے وقت میں دو سیکنڈ کا سدھار کر سکتے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو نے رامیشور کو ایتھلیٹکس اکیڈمی میں داخل کرنے اور ان کی تربیت کرنے کا یقین دلایا تھا۔مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریجیجو سے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس نوجوان کو تراشنے کی درخواست کی تھی۔ وزیر کھیل کی یقین دہانی کے بعد ہندستانی کھیل اتھارٹی نے رامیشور کو بھوپال واقع سا ئی سینٹر پہنچنے کے لئے کہا تھا۔


رامیشور مدھیہ پردیش کے شوپوري ضلع کا رہنے والا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر کھیل جیتو پٹواری نے رامیشور کو بھوپال میں بہتر تربیت دینے کا یقین دلایا تھا اور حکام سے کہا تھا کہ اگر ایسے ایتھلیٹ کو بہتر کھیل سہولت دی جائے تو وہ 100 میٹر نو سیکنڈ میں مکمل کر سکتا ہے۔پٹواری نے رامیشور کو بھوپال کے ٹی ٹی اسٹیڈیم میں ٹرائلز دینے کے لئے مدعو کیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رامیشور آج دیگر چھ لوگوں کے ساتھ دوڑا ، لیکن وہ 12.8 سیکنڈ میں 100 میٹر کی دوری طے کرنے کے ساتھ سب سے پیچھے رہا۔

رامیشور کے ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد پٹواری نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے ایک ماہ تک دارالحکومت بھوپال میں ہی تربیت دی جائے گی، جس کے بعد ایک بار پھر اس کا ٹرائل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رامیشور کا وزن ان کی لمبائی کے حساب سے تقریبا سات کلو کم ہے۔ اس لئے اسے یہیں رکھ کر ذہنی اور جسمانی تربیت دی جائے گی۔مدھیہ پردیش کے وزیر کھیل جیتو پٹواری نے ساتھ ہی کہا کہ ریاست میں ممکنہ کھلاڑیوں کو اوپن فورم دیا جائے گا، تاکہ دور دراز کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے مظاہرے کے لئے پلیٹ فارم دستیاب ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے دیہی علاقوں سمیت دور دراز علاقوں میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی ہو سکتےہیں۔ حکومت ایسے کھلاڑیوں کو فروغ دینے کے لئے اوپن فورم دے گی، تاکہ بہترین باصلاحیت کھلاڑی ٹرائلز دے سکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔