آئی پی ایل :لکھنؤ نے سنسنی خیز مقابلے میں دہلی کودی شکست
آئی پی ایل 15 کے ایک سنسنی خیز مقابلہ میں لکھنؤ سوپرجائنٹس نے دہلی کیپٹلس کے ساتھ میچ کھیلتے ہوئے جیت درج کی۔

آئی پی ایل 15 میں دہلی کیپٹلس کا مقابلہ لکھنؤ سوپر جائنٹس سے ہوا۔ اس میچ میں لکھنؤ سوپر جائنٹس نے انتہائی دلچسپ جیت درج کی۔ لکھنؤ سوپر جائنٹس نے دہلی کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ٹیم کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔
دہلی کی طرف سے دیئے گئے 150 کے اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ نے اچھی شروعات کی۔ اس دوران راہل اور کوئنٹن ڈی کاک نے پہلی وکٹ کے لیے 73 رنز کی شراکت داری کی۔ کلدیپ نے اس شراکت کو توڑا۔ انہوں نے راہل کو 24 رنز پر آؤٹ کیا۔ ایون لوئس بھی زیادہ کچھ نہ کر سکے اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کو سنبھالا۔ اس دوران انہوں نے اپنے پچاس بھی مکمل کئے۔ اس ایننگز میں انہوں نے آئی پی ایل میں رنز بنانے کے معاملہ میں سچن تیندولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ کوئنٹن ڈی کاک نے دیپک ہڈا کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔ آخر میں آیوش نے 3 گیندوں میں 10 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
اوپنر پرتھوی شا کی طوفانی نصف سنچری کے بعد، لکھنؤ سوپر جائنٹس کے گیند بازوں نے دہلی کیپٹلس کو تین وکٹ پر 149 رنز بنانے کی اجازت دی۔ شا نے 34 گیندوں پر 61 رنز بنائے جس میں نو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ کپتان رشبھ پنت نے3 گیندوں پر 39 ناٹ آؤٹ، تین چوکے، دو چھکے اور سرفراز خان 28 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 36 رن بنائے ۔
دہلی کاا سکور بغیر کسی نقصان کے 67 سے کم ہو کر جلد ہی تین وکٹ پر 74 رن ہو گیا۔ وارنر 12 گیندوں میں صرف چار رنز بنا سکے اور بشنوئی کی گیند پر شارٹ تھرڈ مین کو آسان کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ اس لیگ اسپنر نے پھر روومین پاول کو آؤٹ کیا ۔ لکھنؤ کے گیند بازوں نے درمیانی اوورز میں بلے بازوں کو پوری طرح باندھ کر رکھا۔ عالم یہ تھا کہ رشبھ پنت جیسے بلے باز نے ایک وقت میں 19 گیندوں میں صرف آٹھ رنز بنائے تھے۔ انہوں نے 20ویں گیند کا سامنا کیا اور پہلا چوکا لگایا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔