سری لنکاکے خلاف اپنے گھر پر ہندوستان کا دوسرا سب سے کم اسکور

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

سید پرویز قیصر

سری لنکااور ہندوستان کے مابین کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن ہندوستانی ٹیم کھانے کے وقفہ سے کچھ پہلے59.3 اوور میں172رن بناکر آوٹ ہوئی جو سری لنکا کے خلاف اپنے گھر پر اسکا دوسرا سب سے کم اور کل ملاکرچوتھا سب سے کم اسکور ہے۔ ہندوستان کا سری لنکا کے خلاف اپنے گھر پر سب سے کم اسکور73.2 اوور میں167 ہے جو اس نے چنئی میں-06 2005میں بنایا تھا۔ اس میچ میں بارش کی وجہ پہلے تین دن کا کھیل نہیں ہوا تھا۔ چوتھے دن32.3 اوور کا کھیل ممکن ہوسکا تھا جس میںہندوستان نے دو وکٹ پر 90 رن بنائے تھے۔ پانچویں دن83.5 اوور کا کھیل ہواتھا۔ کولکاتہ ٹسٹ میں بھی کم اوور ہونے کے امید ہے۔ تقریبا دو دن کا کھیل بارش کیوجہ سے نہیں ہوسکا اور آنے والے دنوں میں اور بارش ہوسکتی ہے۔ محمد شامی نے 22 بالوں پر تین چوکوں کی مدد سے 24 رن بنائے جسکی وجہ ہندوستان کا اسکور172رن ممکن ہوسکا۔ دسویں وکٹ کی رفاقت میں محمد شامی اور امیش یادو نے 26 جوؑڑے تھے۔

ہندوستان کا سری لنکا کے خلاف سب سے کم اسکور49.5 اوور میں 112 ہے جو اس نے گول میں 2015 میں بنایا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان کو 63رن سے ہار ملی تھی۔ پہلی اننگ میں اس نے 117.4 اوور میں375 رن بنائے تھے۔

کولمبو میں2008 میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے 45 اوور میں138رن بنائے تھے جو اس کا سری لنکا کے خلاف دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ ہندوستان نے میچ کی تیسری اننگ میں یہ اسکور بنایا تھا اور اس میچ میں اسے ایک اننگ اور239 رن سے شکست ہوئے تھی۔

گول میں2001 میں ہوئے ٹسٹ میچ میں ہندوستان نے تیسری اننگ میں74.5 اوور میں180 رن بنائے تھے جو اس کا سری لنکا کے خلاف اب چوتھا سب سے کم اسکور ہے۔ اس میچ میں95.3 اوور میں187 رن بنائے تھے۔ اس ٹسٹ میں ہندوستان کو دس وکٹ سے ہار ملی تھی۔

سری لنکا کا ہندوستان کے خلاف سب سے کم اسکور51.5 اوور میں82 ہے جو اس نے1990-91 میں چنڈی گڈھ میں بنایا تھا۔ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں120.4 اوور میں198 رن بنائے تھے۔ ہندوستان نے اپنی واحد اننگ میں110.5 اوور میں288 رن بنائے تھے اور میچ ایک اننگ اورآٹھ رن سے جیتا تھا۔

ہندوستان کے خلاف سری لنکا کا اپنے گھر پر سے سے کم اسکور43.4 اوور میں 134 ہے جو اس نے کولمبو میں2015 میں بنایا تھا اس ٹسٹ کی پہلی اننگ میں اس نے108 اوور میں306 رن بنائے تھے۔ ہندوستان نے اس ٹسٹ میں 278 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔