جسپریت بمراہ کی چمپئنس ٹرافی میں شرکت مشکوک! ری ہیب کے لیے این سی اے جائیں گے

رپورٹ کے مطابق بمراہ کو فریکچر نہیں ہوا ہے لیکن بیک پر سوزش ہے۔ مارچ کے پہلے ہفتے تک فٹ ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ چمپئنس ٹرافی کے ناک آؤٹ میچوں میں واپسی کر سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تیز گیندباز جسپریت بمراہ / @Jaspritbumrah93</p></div>

تیز گیندباز جسپریت بمراہ / @Jaspritbumrah93

user

قومی آواز بیورو

آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر ٹرافی میں زخمی ہونے والے جسپریت بمراہ کی آئندہ چمپئنس ٹرافی 2025 میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بمرہ کو فریکچر نہیں ہوا ہے لیکن سوزش ضرور ہے۔ انہیں این سی اے رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بمراہ مارچ کے پہلے ہفتے تک پوری طرح سے فٹ ہو جائیں گے۔ اگر ایسا ہوا تو وہ چمپئنس ٹرافی کے گروپ اسٹیج کے مقابلوں میں حصہ تو نہیں لے سکیں گے لیکن ناک آؤٹ میچوں میں واپسی کر سکتے ہیں۔

'انڈین ایکسپریس' میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسپریت بمراہ مارچ کے پہلے ہفتے تک فٹ ہو سکتے ہیں، جس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ چمپئنس ٹرافی کے گروپ اسٹیج کے مقابلے سے وہ باہر رہیں گے اور ناک آؤٹ مقابلے میں ہی اپنی گیند بازی کا جلوہ دکھا سکیں گے۔

رپورٹ میں ایک ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے "وہ (بمراہ) ری ہیب کے لیے این سی اے جائیں گے۔ شروعاتی رپورٹ کے مطابق انہیں فریکچر نہیں ہے لیکن بیک پر سوزش ہے اس لیے این سی اے ان کی ریکوری کو مانیٹر کرے گا اور وہ وہاں دو ہفتوں تک رہیں گے۔ لیکن اس کے بعد بھی انہیں ایک یا دو میچ کھیلنے ہوں گے، بھلے ہی وہ ان کی میچ فٹنیس جانچنے کے لیے کرائے جانے والے پریکٹس میچ ہوں۔"


جہاں ایک طرف جسپریت بمراہ کی چمپئنس ٹرافی میں شمولیت مشتبہ ہونا کرکٹ شائقین کے لیے ایک بُری خبر ہے وہیں دوسری طرف تیز گیند باز محمد شمی کی ٹیم انڈیا میں واپسی ایک مثبت پیغام دے رہی ہے۔ واضح ہو کہ جمعہ کو بی سی سی آئی کی طرف سے انگلینڈ ٹی-20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹیم میں محمد شمی کا نام بھی شامل ہے۔ انہوں نے تقریباً 14 مہینوں کے بعد ٹیم انڈیا میں واپسی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔