آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

آئرلینڈ نے جمائیکا کے سبینا پارک میں بارش کی وجہ سے دوسرے سی جی انشورنس ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @cricketireland
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @cricketireland
user

یو این آئی

کنگسٹن (جمائیکا) : آئرلینڈ نے جمائیکا کے سبینا پارک میں بارش کی وجہ سے دوسرے سی جی انشورنس ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) کے اصولوں کی بنیاد ویسٹ انڈیز کو 21 گیندوں سے ہرایا۔

آئرلینڈ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے بعد ایک ایک کی برابری پر آگیا ہے۔ بارش کی وجہ سے اس میچ میں آئرلینڈ نے 32.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ ہیری ٹییکٹر 75 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اینڈی میک برائن نے 45 گیندوں پر 35 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔


اس سے قبل آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کےسلامی بلے باز شائی ہوپ نے 17 اور جسٹن گریوز نے 19 رن بناکر 38 رنوں کی شراکت داری کی جس کے بعد ہوپ کو کریگ ینگ نے بولڈ کیا ۔ کریگ ینگ نے جسٹن گریوز اور نکولس پورن کو جلدی ہی آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔

آئرلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی جیت کے ہیرو شرما بروکس نے 64 گیندوں پر 43 رن بنائے جس میں پانچ چوکے شامل تھے ایک وقت میں ویسٹ انڈیز 33.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناسکا۔ اس کے بعد روماریو شیفرڈ (50) اور اوڈین اسمتھ (46) نے ٹیم کو سنبھالا اور اسمتھ نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 19 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔


روماریو شیفرڈ نے 41 گیندوں میں اپنی نضف سنچری مکمل کی جس میں سات چوکے شامل تھے۔ روماریو شیفرڈ نے دو نتیجہ خیز شراکت داریاں نبھائیں۔ روماریو نے پہلے عقیل حسین (11) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 32 رنز کا تعاون کیا۔ روماریو اور اوڈین اسمتھ نے نویں وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت داری کی۔

آئرلینڈ کے اینڈی میک برائن 4۔36۔2۔10 کریگ ینگ3۔42۔1۔8 اور جوش لٹل 2۔40۔1۔10 اوور پھینک کر سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ ویسٹ انڈیز کے 229 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کے ولیم پورٹر فیلڈ (26) اور پال اسٹرلنگ (21) نے 47 رنز بنا کر آئرلینڈ کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ بائیں ہاتھ کے اینڈی میک برائن نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز بنائے۔


بارش شروع ہونے تک آئرلینڈ نے 31.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا لیے تھے۔ اس وقت ہیری ٹییکٹر 50 رنز بناکر بیٹنگ کر رہے تھے۔ آئرلینڈ نے 32.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز کے لیے، عقیل حسین نے آٹھ اوورز میں 51 رن دے کر 2 وکٹ، روسٹن چیس نے پانچ اوورز میں 19 رن دے کر ایک وکٹ، روماریو شیفرڈ (چار اوورز میں 12 رن دے کر ایک وکٹ) اور کیرون پولارڈ (تین گیندوں میں چار رن دے کر ایک وکٹ) حاصل کیا۔

بارش کی وجہ سے میچ میں خلل پڑنے پر آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ڈی ایل ایس قاعدےکے تحت 21 گیندوں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔