آئی پی ایل کا پہلا سپر سنڈے: سنرائزرس حیدر آباد بمقابلہ راجستھان رائلس اور چنئی سپر کنگس بمقابلہ ممبئی انڈینس

آج دو میچ کھیلے جائیں گے جس میں پہلا میچ حیدر آباد اور راجستھان کا سہ پہر ساڑھے تین بجے سے اور دوسرا میچ چنئی اور ممبئی کا رات ساڑھے سات بجے سے شروع ہوگا۔

ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز، تصویر یو این آئی
ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

آئی پی ایل-2025 کا آج پہلا سپر سنڈے ہے۔ یہاں کرکٹ شائقین کو میچوں کا ڈبل ڈوز دیکھنے کو ملے گا۔ آج (23 مارچ) دو مقابلے کھیلے جانے والے ہیں۔ سپر سنڈے کا پہلا مقابلہ سنرائزرس حیدر آباد اور راجستھان رائلس کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ چنئی سپر کنگس اور ممبئی انڈینس کے بیچ ہوگا۔

سنرائزرس اور رائلس کا میچ حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ چنئی سپر کنگس اور ممبئی انڈینس کا میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ان دونوں ٹیموں کے مقابلے کو آئی پی ایل کا ایل کلاسیکو کہا جاتا ہے۔ یہ آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیمیں ہیں، اس لیے اس مقابلے پر سبھی کی نظر ہے۔ حالانکہ روہت اور دھونی دونوں اس بار کپتان کے طور پر نہیں بلکہ ایک کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں۔


ایس آر ایچ اور آر آر کے میچ کی شروعات ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگی وہیں سی ایس کے اور ایم آئی کا میچ شام کو ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ آج جو دو مقابلے ہونے ہیں اور ان میں جو چار ٹیمیں کھیل رہی ہیں، انہوں نے کُل 12 ٹرافی گزشتہ 17 سیزن میں جیتی ہیں۔ 10 ٹرافی اکیلے چنئی سپرکنگس اور ممبئی انڈینس نے جیتی ہیں۔ ایسے میں آج کے مقابلے کافی دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔

راجستھان رائلس کی کپتانی پہلے کچھ میچوں میں ریان پراگ کرنے والے ہیں۔ سنجو سیمسن صرف بلے باز کے طور پر کھیلیں گے۔ ویسے آئی پی ایل-2025 کے افتتاحی میچ میں کولکاتا اور بنگلورو کے درمیان شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اس مقابلے میں وراٹ کوہلی کی شاندار نصف سچنری کی بدولت آر سی بی نے 7 وکٹوں جیت درج کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔