آئی پی ایل: ارجن تندولکر کے سلیکشن پر ظہیر خان کا رد عمل آیا سامنے

ارجن تندولکر کی بہن سارہ نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ”کوئی بھی تم سے یہ حصولیابی نہیں چھین سکتا ہے۔ یہ تمہارا حق ہے۔مجھے تم پر ناز ہے۔‘‘

ارجن تندولکر
ارجن تندولکر
user

یو این آئی

ممبئی: دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اور سابق تیز گیند باز ظہیر خان نے آئی پی ایل میں سچن تندولکر کے فرزند ارجن تندولکرکو خریدے جانے پر کہا ہے کہ ارجن محنتی لڑکا ہے اور اسے اپنی صلاحیت کا لوہا منوانا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ چنئی میں جمعرات کو آئی پی ایل نیلامی میں آخری بولی ارجن تندولکر کی لگائی گئی۔ممبئی انڈینس نے انھیں 20لاکھ کی بنیادی قیمت پر خریدا۔ ارجن نے ٹیم میں شامل ہونے کے بارے میں کوچ، سپورٹ اسٹاف اور ٹیم مالکان کا شکریہ ادا کیا ہے جب کہ ممبئی انڈینس کے کرکٹ ڈائریکٹر ظہیر خان نے کہا کہ ارجن تندولکر محنتی لڑکا ہے اور اسے خود کو ثابت کرنا پڑے گا۔

نیلامی لسٹ میں جب سے ارجن تندولکر کا نام آیا ہے، تبھی سے سوشل میڈیا پر ان کو خوب ٹرول کیا جارہا ہے۔ نیلامی میں فروختگی کے بعد انھیں مزید ٹرول کیا گیا۔ارجن کو ٹرول کرتے ہوئے ان کے مداحوں نے کہا ہے کہ انھیں تندولکر عرفیت کی وجہ سے خریدا گیا ہے۔ اس پر ارجن کی بہن سارہ تندولکر نے انسٹاگرام کے توسط سے ارجن کے ناقدین کو جواب دیا۔ سارہ نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی سخت الفاظ میں لکھا ”کوئی بھی تم سے یہ حصولیابی نہیں چھین سکتا ہے۔ یہ تمہارا حق ہے۔مجھے تم پر ناز ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ارجن اس سیشن میں ممبئی کی جانب سے سید مشتاق علی ٹرافی میں کھیلے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔