آئی پی ایل: دہلی نے ممبئی کو چار وکٹوں سے شکست دی

دہلی کیپٹلز نے گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈیا کو آئی پی ایل میچ میں ہفتے کے روز چار وکٹوں سے شکست دیے کرممبئی کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

شارجہ: تیزگیند باز اویش خان اور لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل کے تین تین وکٹوں ، دہلی کیپیٹلز نے شریاس ایئر کی33 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز اور روی چندرن اشون کے آخری اوور کی پہلی گیند پر شاندار چھکے سے دہلی کیپٹلز نے گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈیا کو آئی پی ایل میچ میں ہفتے کے روز چار وکٹوں سے شکست دیے کرممبئی کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

دہلی نے ممبئی کو 20 اوور میں آٹھ وکٹوں پر 129 رن پر روکنے کے بعد 19.1 اوور میں چھ وکٹوں پر 132 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ دہلی کی 12 میچوں میں یہ نویں جیت ہے اور وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب یہ ممبئی کی 12 میچوں میں یہ ساتویں شکست ہے اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ ممبئی کو اب پلے آف میں جانے کے لیے اب باقی دو میچ جیتنے ہوں گے، دوسری ٹیموں کے نتائج کو دیکھنا ہوگا اور اپنے رن ریٹ کو بھی بہتر بنانا ہو گا ۔


دہلی کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما 10 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے سات رن بنا کر اویش کا شکار بن گئے۔ کوئنٹن ڈی کاک 18 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سوریہ کمار یادو نے 26 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 33 رن بنائے اور اکشرکا دوسرا شکار بنے ۔ سوربھ تیواری 18 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 15 رن بنا کر اکشر کا تیسرا شکار بنے ۔ کیرون پولارڈ کو اینریک نورٹجے نےنو گیندوں میں چھ رن بنائے ۔ اویش نے 19 ویں اوور میں ہاردک پانڈیا اور ناتھن کو بولڈ کیا ۔ پانڈیا نے 18 گیندوں پر 17 رن میں دو چوکے لگائے۔

جینت یادو نے صرف چار گیندوں پر 11 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا ۔ جینت اننگزکے آخری اوور میں آف اسپنر روی چندرن اشون کی پہلی گیند پرچھکا مارنے کے بعد اگلی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کرونال پانڈیا نے اشون کی آخری گیند پر چھکا لگا کر ممبئی کو 129 تک پہنچا دیا ۔ کرونال ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 13 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اویش نے چار اوورز میں 15 رن دے کر تین وکٹ اور اکشر نے چار اوور میں 21 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں ۔ نورتجے اور اشون کو ایک ایک وکٹ ملا۔


چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کے ٹاپ بلے بازوں نے شارجہ کی مشکل پچ پر ہڑبڑاٹ دکھائی اور اپنی وکٹیں گنوائیں ۔ شیکھر دھون سات گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے آٹھ رن بناکر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی پرتھوی شاہ نے سات گیندوں پر چھ رن بناکر کرونال پنڈیا کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ اسٹیون اسمتھ کو ناتھن کولٹر نائل نے نو رن پر پاؤں کے پیچھے سے بولڈ کردیا ۔ اسمتھ ٹیم کے 30 کے سکور پر آؤٹ ہوئے۔

پنت اورایئر نے چوتھی وکٹ کے لیے 27 رن جوڑے ۔ خطرناک طریقے سے کھیلتے ہوئے پنت نے 26 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا لیکن آف اسپنر جینت یادو پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اکشر پٹیل نو رن بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ شمرون ہیٹ مائر نے آٹھ گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 15 رن بنائے لیکن ہیٹ مائر کو 93 کے اسکورپر جسپریت بمراہ نے آوٹ کرلیا ۔ اس وقت دہلی کی اننگز مشکل میں تھی لیکن ایئر موجود تھے۔


ایئر کو اشون کی شکل میں ایک اچھا ساتھی ملا اور دونوں نے ساتویں وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکتدری میں 39 رن جوڑکر دہلی کے خیمے میں خوشیاں بھردیں ۔ اشون نے آخری اوور میں کرونال کی پہلی گیند پر ایک شاندار چھکا مار کر میچ ختم کیا۔ اکشر پٹیل کو ان کی بولنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔