آئی پی ایل 2026: احمدآباد میں ہوگا فائنل، دھرم شالہ اور نیو چنڈی گڑھ میں کھیلے جائیں گے کوالیفائر اور ایلمینیٹر مقابلے

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ’’آپریشنل اور لاجسٹک سے منسلک مسائل کے سبب رواں سال پلے آف مرحلے کے مقابلے 3 وینیو پر ہی کھیلے جائیں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد، تصویر یو این آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 19 ویں سیزن کا فائنل مقابلہ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 31 مئی کو کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے بدھ کو آئی پی ایل 2026 کے پلے آف میچوں کے وینیو اور تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ احمدآباد، نیو چنڈی گڑھ اور دھرم شالہ میں پلے آف کے میچ کھیلے جائیں گے۔ مسلسل دوسری بار احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو آئی پی ایل فائنل کی میزبانی ملی ہے۔

آئی پی ایل کی روایت کے حساب سے اس سیزن کا فائنل میچ رائل چیلنجرس بنگلور کے ہوم گراؤنڈ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے چاہیے تھا، لیکن گزشتہ سال وہاں ٹرافی کے روڈ شو کے بعد بھگدڑ مچ گئی تھی، جس میں کئی لوگوں کی جان بھی چلی گئی تھی۔ ایسے میں بی سی سی آئی نے احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو فائنل کی میزبانی سونپی ہے۔ احمدآباد کے اس اسٹیڈیم میں 2025 کے علاوہ 2022 اور 2023 کے فائنل کھیلے گئے تھے۔


بی سی سی آئی نے ایک پریس ریلیز جاری کر کہا کہ ’’آئی پی ایل فائنل کی میزبانی کے لیے بنیادی طور پر بنگلورو کو منتخب کیا گیا تھا، لیکن مقامی ایسوسی ایشن اور افسران کے کچھ ایسے مطالبات کی وجہ سے جو بی سی سی آئی کے طے شدہ گائیڈلائنز اور پروٹوکول کے دائرے سے باہر تھیں، اس وجہ سے وینو کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔‘‘ بورڈ نے یہ بھی کہا کہ آپریشنل اور لاجسٹک سے منسلک مسائل کی وجہ سے رواں سال پلے آف مرحلے کے مقابلے 3 وینیو پر ہی کھیلے جائیں گے۔

بی سی سی آئی نے کہا کہ ’’کوالیفائر-1 26 مئی کو دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہنے والی 2 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس میچ کے فاتح کو فائنل میں براہ راست داخلہ ملے گا۔ اس کے بعد مقابلے نیو چنڈی گڑھ میں ہوں گے جہاں تیسرے اور چوتھے مقام پر رہنے والی ٹیموں کے درمیان 27 مئی کو ایلیمینیٹر میچ کھیلا جائے گا اور اسی اسٹیڈیم میں 29 مئی کو کوالیفائر-2 بھی کھیلا جائے گا۔‘‘ بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ ’’آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کا اختتام 31 مئی کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گرینڈ فائنل کے ساتھ ہوگا، جو دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔‘‘

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔