آئی پی ایل 2025: ٹرینٹ بولٹ اور روہت شرما نے حیدر آباد کو کیا پست، ممبئی کے ہاتھوں 7 وکٹ سے ملی شکست

حیدر آباد نے ممبئی کے سامنے جیت کے لیے محض 144 رنوں کا ہدف دیا تھا، جسے ہاردک پانڈیا کی قیادت والی ٹیم نے 15.4 اوورس میں محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/IPL">@IPL</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ٹرینٹ بولٹ کی خطرناک گیندبازی اور روہت شرما کی طوفانی بلے بازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے سنرائزرس حیدر آباد کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ یہ ممبئی انڈینس کی لگاتار چوتھی فتح ہے۔ حیدر آباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 143 رن بنائے تھے۔ جواب میں ہاردک پانڈیا کی قیادت والی ممبئی نے 15.4 اوورس میں محض 3 وکٹ کے نقصان پر ہی میچ جیت لیا۔ ممبئی کی یہ لگاتار چوتھی فتح ہے۔ ٹیم اب 9 میچوں میں 5 مقابلے جیت چکی ہے۔ آج ملی جیت کے ساتھ ممبئی نے پوائنٹس ٹیبل میں لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔

144 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ممبئی انڈینس کی شروعات اچھی نہیں رہی، لیکن روہت نے جارحانہ رخ اختیار کر حالات کو سازگار بنا دیا۔ ممبئی نے پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رن بنائے۔ روہت نے 35 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 9 سال بعد یہ موقع آیا ہے جب روہت شرما نے لگاتار 2 میچوں میں نصف سنچری بنائی ہے۔ روہت نے 46 گیندوں میں 70 رنوں کی تیز طرار اننگ کھیلی۔ ان کے بلے سے 8 چوکے اور 3 چھکے نکلے۔ سوریہ کمار یادو نے بھی تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 19 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 40 رن بنائے۔ انھوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ وِل جیکس نے 19 گیندوں میں 22 رنوں کا تعاون کیا۔


اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری حیدر آباد کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ ٹریوس ہیڈ بغیر کوئی رن بنائے، ابھشیک شرما 8 رن، ایشان کشن 1 رن، نتیش کمار ریڈی 2 رن اور انیکیت ورما 12 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 35 رنوں پر ہی حیدر آباد نے 5 وکٹ گنوا دیے تھے۔ اس کے بعد ہنرک کلاسین اور ابھینو منوہر نے محاذ سنبھالا اور ٹیم کی کسی طرح عزت بچائی۔ کلاسین نے 44 گیندوں میں 71 رن بنائے۔ ان کے بلے سے 9 چوکے اور 2 چھکے نکلے۔ امپیکٹ پلیئر کی شکل میں آئے منوہر نے 37گیندوں پر 4 رنوں کی انتہائی اہم اننگ کھیلی۔ ان دونوں کی ہی بدولت حیدر آباد کا اسکور 140 رنوں کے پار پہنچا، حالانکہ اس وکٹ پر یہ رن جیت کے لیے کافی نہیں تھے۔ ٹرینٹ بولٹ نے حیدر آباد کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، کیونکہ انھوں نے 4 اوورس میں 26 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کارکردگی کے لیے انھیں پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔