آئی پی آیل 2025 کا آغاز آج سے، افتتاحی تقریب میں جلوہ بکھیریں گے بالی ووڈ ستارے

افتتاحی تقریب میں شریا گھوشال اور کرن اوجلا اپنی پرفارمنس سے شائقین کو لطف اندوز کرنے والے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان 'سکندر' کے پرموشن کے لیے وہاں پہنچ سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'انسٹا گرام'</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نئے سیزن کا آغاز آج سے ہونے جا رہا ہے۔ آئی پی ایل مقابلوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے کرکٹ شائقین کے لیے اب میچ سے لطف اندوز ہونے اور جشن منانے کا وقت آگیا ہے۔ کچھ ہی گھنٹوں میں آئی پی ایل-2025 کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ پہلا مقابلہ گزشتہ چمپئن کے کے آر اور آر سی بی کے درمیان ایڈین گارڈنس میں ہوگا۔

کرکٹ کا مہا میلہ شروع ہونے سے پہلے افتتاحی تقریب کی دھوم رہے گی۔ آئی پی ایل کے 18ویں سیزن کے آغاز سے پہلے شریا گھوشال اور کرن اوجلا اپنی پرفارمنس سے شائقین کو لطف اندوز کرنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ دِشا پٹانی بھی افتتاحی تقریب میں اپنا جلوہ بکھیریں گی۔


کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور شردھا کپور کی بھی موجودگی ہوگی۔ لیکن سب سے بڑا دعویٰ یہ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان اپنی فلم 'سکندر' کا پرموشن کرنے کے لیے یہاں پر پہنچ سکتے ہیں۔ 'سکندر' عید کے موقع پر 30 مارچ سے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

آئی پی ایل 2025 میں کُل 74 مقابلے کھیلے جائیں گے۔ یہ مقابلے 13 میدانوں میں ہوں گے اور اس دوران 12 ڈبل ہیڈر میچ بھی کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مئی کو کولکاتا کے ایڈین گارڈنس میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل 2025 کا پہلا ڈبل ہیڈر 23 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس میں پہلا میچ سن رائزرس حیدر آباد اور راجستھان رائلس کے درمیان ہوگا۔ وہیں دوسرے میچ میں ممبئی انڈینس کا مقابلہ چنئی سپر کنگس سے ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔